خود کش بمبار کہاں سے آتے ہیں

Uzair Nadeem

Politcal Worker (100+ posts)
جولائی 2011 کی بات ہے، کراچی کمپنی اسلام آباد کی ایک بڑی مسجد میں نماز جمعہ ادا کیا، حسبِ معمول یہاں بھی جمعے کے بعد بھکاریوں کی ایک لائن لگی رہتی ہے ، اور عمومی نمازوں میں بھی پانچ دس بھکاری آپ کو ضرور ملیں گے، اس روز مجھے کراچی کمپنی کے ارد گرد ہی کوئی کام تھا، عشاء کے وقت جی نائن مرکز میں کھانا کھانے کے بعد نمازِ عشاء کی ادائیگی کیلئے پھر اسی مسجد جانا پڑا، نماز کے بعد باہر نکلا تو ایک خستہ حال سفید ریش بوڑھا بھیک مانگ رہا تھا، لیکن زبان سے ایک لفظ نہیں نکال رہا تھا، دیگر لوگ بھی وہاں موجود تھے لیکن ان کے برعکس یہ شخص بالکل مستحق اور سنجیدہ لگ رہا تھا، اس بابا جی کی طرف دل کھنچتا چلا گیا، اور میں نمازیوں کے اختتام تک انتظار کرتا رہا، جب تقریباً نمازی چلے گئے اور مجھے لگا کہ اب بابا جی اٹھ کر چلے جائیں گے، میں نے قریب جا کر پوچھا بابا جی آپ کے بچے نہیں ہیں ؟ کام وغیرہ کیا کرتے ہیں۔۔۔؟؟

میرے سوالوں پر اس بزرگ نے عجیب سے اجنبیت کا اظہار کیا، اور خاموشی برقرار رکھی، بابا جی کی آنکھوں میں ایک بلا کا کرب تھا، دوسری بار استفسار پر کہا کہ بیٹا اگر کچھ مدد کرسکتے ہو تو کرو، سوال کیوں پوچھ رہے ہو، تو میں نے کہا کہ بابا جی دل دکھ رہا ہے، اس لئے پوچھ رہا ہوں، مجھ سے جو ممکن ہوا کرلوں گا لیکن کیا آپ کے بیٹے وغیرہ نہیں ہیں ۔۔۔؟بابا جی نے دامن سمیٹا، آسمان کی جانب دیکھا۔۔۔۔ ایک آہ بھری اور پوچھا پشتو سمجھتے ہو؟ عرض کیا بول بھی لیتا ہوں۔۔۔۔۔ کچھ دیر بابا جی آنسو بہاتے رہے، ۔۔۔ مجھ میں بھی پوچھنے کی سکت نہ تھی، سوچ رہا تھا کہ شاید کہیں اولاد کی جانب سے بدسلوکی کا رونا رو رہے ہونگے۔۔۔ لیکن اگلے ہی لمحے بابا جی گویا ہوئے۔۔۔۔" اس دنیا میں میرا سوائے میرے اللہ کا اور کوئی نہیں "۔۔۔۔۔۔ حیرت و استعجاب میں تھا کہ کہا بیٹا ایک بات بتاؤں ؟ تم طالب (علم) لگتے ہو، میرے لئے دعا کرو کہ میں کامیاب ہوجاؤں۔۔۔۔۔ میں نے کہا باباجی حکم کریں،۔۔۔۔۔ بابا جی تقریباً سرگوشی میں ہچکیاں لیتےہوئے جو روداد سنانی شروع کی۔۔۔۔

میری 82 سال عمر ہے، وزیرستان کا رہائشی ہوں، کراچی میں لگ بھگ 30 سال جوتے پالش کرتا تھا، میرے 15 بچے ، جن میں 4 بیٹے اور گیارہ بیٹیاں تھیں، بیٹے سارے چھوٹے تھے، دو بیتے گاؤں میں ایک چھوٹا سا کھوکھا چلاتے تھے، میں کراچی سے کچھ نہ کچھ کرکے گھر بھیجتا تھا، میں ہر جمعرات اپنی بوڑھی بیگم کو فون کرکے گھر میں بیٹیوں اور بیٹوں سے بات کرتا تھا، چند ماہ پہلے میں نے جمعرات کے دن شام کو گھر فون کیا، موبائل نمبر بند جاتا رہا، کافی کوشش کے بعد جب کچھ نہ بن پایا تو میں نے ساتھ والے گاؤں میں اپنے ایک جاننے والے کو فون کیا، اس نے فون اٹھا کر بات کی تو لہجے میں کافی خوف تھا، میں نے اسے کہا کہ یار میری بیگم ناراض لگتی ہے، موبائل نمبر بند ہے، پڑوس میں بھی کسی کا نمبر نہیں لگ رہا، اس شخص نے پہلے تو خاموشی اختیار کی، لیکن جب میرا خدشہ بڑھا تو میں نے اسے اصرار کیا کہ بھئی خیرت تو ہے ؟ کیا ہوا معاملہ ہے، تو فون سننے والے نے آہوں اور سسکیوں میں ہی فون بند کردیا ، دوبارہ فون کرنے پر اس نے روتے ہوئے کہا کہ تمیاری دنیا اجڑ چکی ہے، تمہارا گھر، بیوی ، بچے اور پوتے سب کے سب اللہ کو پیارے ہوچکے ہیں، دو دن پہلے امریکی ڈرون حملے میں تمہارے گھر سمیت پڑوسیوں کا گھر تباہ ہوا ہے، اور تمہارا سارا گھر مع اہل و عیال ملیا میٹ پوچکا ہے، اس لئے اب تم ان سے جنت میں ہی بات کرسکتے ہو،۔۔۔۔۔وہ بابا یہ کہانی سناتے ہوئے اس قدر رویا کہ اس کی میلی کچیلی داڑھی بھیگ گئی، کہنے لگا بیٹا پھر اس کے اگلے ہی روز میں گھر کی جانب روانہ ہوا، علاقے پہنچ کر گھر کی طرف گیا تو ایک کھنڈر تھا، مٹی اور ملبے کا ڈھیر تھا۔۔۔۔۔ میری قیامت اسی روز واقع ہوچکی تھی۔۔۔۔۔ میرے لئے محشر اس لمحے بپا ہوچکا تھا۔۔۔۔۔ میری دنیا لٹ چکی تھی۔۔۔۔ میرے گھر والوں پر طالبان کے ٹھکانے کا خدشہ کہہ کر حملہ کیا گیا، لیکن واللہ ہم طالبان اور ان کے کام سے کوسوں دور اپنا پیٹ پالنے کے چکر میں تھے۔۔۔۔یہ دلخراش واقعہ تھا، کہ بابا ایک لمحے کو خاموش ہوا، جیب سے ایک رومال نکال کر آنسو صاف کئے، اور کہنے لگا "پتہ ہے میں بھیک کیوں مانگ رہا ہوں ؟" میں نے کہا، جی بابا جی کمانے والا کوئی نہیں اس
لئے۔۔۔۔۔

کہنے لگا ۔۔۔ نہیں ۔۔۔۔بالکل نہیں۔۔۔۔۔ میں بارود اور بم خریدنے کیلئے بھیک مانگ رہا ہوں۔۔۔۔" کچھ دیر تو میرے پیروں تلے سے زمین نکل گئی، لیکن پوچھ لیا کہ آخر کرینگے کیا۔۔۔۔؟؟ جواب آیا۔۔۔۔" خود کش حملہ کروں گا۔۔۔۔"
میری تو دنیا لٹ چکی ہے، میرا تو کوئی نہیں رہا، میں نے ویسے بھی مرنا ہے تو کسی دن بھوک ، پیاس اور غم سے مرنے کی بجائے اپنے ساتھ دس بیس اوروں کو لیکر مروں گا، تا کہ پتہ چلے دکھ کیا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔ انہی باتوں کے دوران وہاں سے ایک خاکی ٹرک گزرا ۔۔۔۔۔ تھوڑی دور بریک لگائی، دو نوجوان آئے۔۔۔بابا سے پوچھ گچھ ہوئی، مجھ سے بھی گفت و شنید کی گئی تو کہا کہ بس یہ بھیک مانگ رہے تھے، ترس آیا ان کے پاس کھڑا رہا، ۔۔۔۔۔ ٹی شرٹ اور ٹراؤزر میں ملبوس وہ نوجوان بابے کو اٹھا ٹرک میں ڈال رہے تھے، اور بابا چلاتا جارہا تھا۔۔۔۔۔وہ ٹرک نظروں سے اوجھل ہوگیا۔۔۔۔ میں دیر تک وہاں کھڑا سوچتا رہا کہ ایک 82 سالہ بوڑھا اپنا گھر لٹنے پر یہ سوچ رہا ہے تو بہادر امریکہ کے ڈرون حملوں میں شہید ہونے والے معصوم لوگوں کے ورثاء میں شامل وہ نادان اور کچی عمر کے گرم خون والے جوان کتنی شدت سے "خود کش بمبار" بننے کو تیار ہوتے ہونگے۔۔۔۔؟

خود سوچیئے کہ جب ایسے متاثرہ سوچ کے کچے اذہان کو جنت کی لالچ، اور انتقام کی آگ میں بھون کر ایک کمانڈر بم و بارود اس کے حوالے کرتا ہے تو وہ اندھا دھند دل و دماغ اور آنکھیں بند کرکے درجنوں نہتے لوگوں کو ایک ساتھ دھماکے میں اڑا دیتا ہے، اور اپنے بھی پرخچے فضاؤں میں بکھیر دیتا ہے۔۔۔۔۔یہاں اس معصوم ذہنیت کو استعمال کرنے والوں کی سفاکیت اور فکر پہ لعنت ضرور بھیجئے، لیکن ایک لمحے کو سوچئے بھی۔۔۔۔۔ کہ یہ خودکش بمبار بنا کیسے۔۔۔۔۔؟؟ یہ ایک حقیقت پر مبنی واقعہ ہے، جو کچھ کانوں سے سنا ، اور آنکھ سے دیکھا، وہ آج تقریباً ساڑھے پانچ سال بعد سپردِ قلم کررہا ہوں، اس وقت سے آج تک ہزاروں لوگ بم دھماکوں میں اپنی قیمتی جانیں گنوا چکے ہیں، اور وزیرستان میں بھی کئی ڈرون حملے ہوچکے، اب اندازہ لگالیں، بات کہاں سے کہاں تک پہنچ چکی ہے۔۔۔۔ تھوڑی دیر کیلئے تصوراتی دنیا سے نکل کو سوچیئے۔۔۔۔ اور اس ناسور کی جڑ اکھاڑنے کیلئے اسی بنیاد پر "ضربِ عضب" لگائیں، جو اس سارے فساد، فتنے، خون، قتل، شر انگیزی اور انسنای المیے کا محرک ہے۔
(فیس بک سے منقول)
 
Last edited by a moderator:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
صف اول کے امریکی ایجنٹ اپنی جنگ کا دفاع کرنے آتے ہوں گے
 
PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
bull **** story.

now justify all terrorist attacks in pakistan.

have you not learnt anything?

yaa tou phirr stop calling terrorist as bharti aur afghani agents.

koi mujhay bataey daesh walay kay kon se baap maray thayy pakistan mein?
or lashkar jhangvi waloo pay kon se drone attach hoey thayy jhang mein?

those who are trying to fool awam and justify these attacks are themselves agents of terrorists.
 
Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
بابے کو ہیرو مت بنائیں .خدارا اگر امریکا نے آپ سے کوئی نہ انصافی کی ہے تو اس کا بدلا ان معصوم عوام سے نہ لیں .
ابھی تو ڈرون حملے نہیں ہو رہے پھر کیوں دہشتگردی ہے ؟ .یہ طالبانیت نامی ایک فتنہ ہے .جنہوں نے ڈرون حملوں کو جواز بنایا ہوا ہے .ویسے کراچی کمپنی میرے گھر سے بہت قریب ہے
 
PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
I have read in news, there is whole business of suicide bombers where highest bidder gets them.

the supplier gets the commission and bomber's family get some money too.

The bomber's family dont necessarily know what happened to their child.

ITs a brutal, inhuman, human trade.

So now stop making these bull **** stories from facebook.
 
Uzair Nadeem

Politcal Worker (100+ posts)
bull **** story.

now justify all terrorist attacks in pakistan.

have you not learnt anything?

yaa tou phirr stop calling terrorist as bharti aur afghani agents.

koi mujhay bataey daesh walay kay kon se baap maray thayy pakistan mein?
or lashkar jhangvi waloo pay kon se drone attach hoey thayy jhang mein?

those who are trying to fool awam and justify these attacks are themselves agents of terrorists.
۔
بلا شبہ انشانی جانوں کا ضیاع غیر انسانی اور غیر اسلامی ہے۔۔۔ اور بلا شبہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اور ایک مسلمان کا ناجائز خون کرنا یا اس کی *مایت کرنا بھی جہنم میں جانے کا سبب ہے۔۔۔ اور کوئی بھی انسان کسی بھی *ال میں نہ تو اس کی *مایت کر سکتا ہے اور نہ ہی اس کو جسٹیفائی کر سکتا ہے۔۔۔۔
لیکن فیس بک سے یہ اتنی لمبی پوسٹ اٹھانے کا مقصد یہ تھا کہ شاید ہم یہ جان سکیں کہ دشمن نے کس طر* ہمارے ہی لوگوں کو ہمارے ہی خلاف کردیا۔۔۔۔ آخر وجہ کیا ہے کہ پاکستان میں رہنے والے پاکستان کے ہی قبائلی کیوں دشمن کا آلہ کار بن رہے ہیں۔۔۔؟؟ ایک جھاڑ جب پیدا ہوتا ہے کتنی ہی اس کی شاخیں کاٹتے رہو لیکن وہ مزید نکلتا رہتا ہے جب تک کہ اس کی جڑ نہ کاٹ دی جائے۔۔۔۔
مجھے نہیں پتہ اس سب کے پیچھے وجہ کیا ہو سکتی ہے، لیکن ہماری نظر میں ہر ایک پہلو ہونا چائیے۔۔۔۔ ڈرون *ملے بلا شبہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر *ملہ ہوتے ہیں۔۔۔ اور یہ آئے روز کے ڈرون *ملے بھی قبائیلیوں کا برین واش کرنے میں دشمن کے لئے معاون ہوتے ہیں۔۔۔۔
 
Uzair Nadeem

Politcal Worker (100+ posts)
bull **** story.

now justify all terrorist attacks in pakistan.

have you not learnt anything?

yaa tou phirr stop calling terrorist as bharti aur afghani agents.

koi mujhay bataey daesh walay kay kon se baap maray thayy pakistan mein?
or lashkar jhangvi waloo pay kon se drone attach hoey thayy jhang mein?

those who are trying to fool awam and justify these attacks are themselves agents of terrorists.
دہشت گردی کے یہ حملے بلا شبہ غیر انسانی اور غیر اسلامی ہیں۔۔ اور بے شک ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔۔۔ اور کسی ایک مسلمان کا نا جائز خون پکی پکی جہنم میں جانے کا راستہ ہے۔۔۔ اور اس دہشت گردی کو کسی صورت بھی جسٹفائی نہیں کیا جا سکتا۔۔۔ لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ آخر کس طرح دشمن نے ہمارے ہی قبائیلیوں کو ہمارے خلاف کر دیا ہے۔۔۔
ایک جھاڑ کی کتنی ہی شاخیں کاٹ ڈالو لیکن وہ مزید نکلتی جاتی ہے جب تک کہ اسے جڑ سے نہ اکھاڑ دیا جائے۔۔۔ مجھے نہیں پتہ کہ اس سب کہ پیچھے کیا وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن واللہ دل خون کے آنسو روتا ہے۔۔۔

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
بابے کو ہیرو مت بنائیں .خدارا اگر امریکا نے آپ سے کوئی نہ انصافی کی ہے تو اس کا بدلا ان معصوم عوام سے نہ لیں .
ابھی تو ڈرون حملے نہیں ہو رہے پھر کیوں دہشتگردی ہے ؟ .یہ طالبانیت نامی ایک فتنہ ہے .جنہوں نے ڈرون حملوں کو جواز بنایا ہوا ہے .ویسے کراچی کمپنی میرے گھر سے بہت قریب ہے

یہ جماعت اسلامی کے منافقوں کا یہی کام ہے
پہلے یہ ضیاء کے ساتھ تھے اور امریکی جنگ لڑی
پھر یہ مشرف کے ساتھ ہو گئے اور دوسری امریکی جنگ لڑی

اب یہ لوگوں کے سامنے صفائیاں دیتے پھرتے ہیں

کسی بابے نے خود کش حملہ کبھی نہی کیا ، بلکہ چودہ پندرہ سال کے بچے کرتے ہیں
 
Uzair Nadeem

Politcal Worker (100+ posts)
بابے کو ہیرو مت بنائیں .خدارا اگر امریکا نے آپ سے کوئی نہ انصافی کی ہے تو اس کا بدلا ان معصوم عوام سے نہ لیں .
ابھی تو ڈرون *ملے نہیں ہو رہے پھر کیوں دہشتگردی ہے ؟ .یہ طالبانیت نامی ایک فتنہ ہے .جنہوں نے ڈرون *ملوں کو جواز بنایا ہوا ہے .ویسے کراچی کمپنی میرے گھر سے بہت قریب ہے

بابا نہ تو کسی طر* ہیرو ہو سکتا ہے نہ ہی اس کے عمل کو کسی طر* جسٹفائی کیا جا سکتا ہے۔۔۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آکر ہم کب تک اپنوں کی لاشے آٹھاتے رہیں گے۔۔۔ سیاست دانوں کے غلط فیصلوں کی سزا ہم عوام کو کیوں اور کب تک۔۔؟ آخر کیوں ہمارے ملک یہ دہشت گردی کی لعنت ختم نہیں ہوتی۔۔؟؟ اس کی بنیادی وجوہات کیا ہیں۔۔؟؟ کیا ہم روزانہ لاشیں ہی اٹھا تے رہیں گے۔۔۔؟؟
 
PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
دہشت گردی کے یہ حملے بلا شبہ غیر انسانی اور غیر اسلامی ہیں۔۔ اور بے شک ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔۔۔ اور کسی ایک مسلمان کا نا جائز خون پکی پکی جہنم میں جانے کا راستہ ہے۔۔۔ اور اس دہشت گردی کو کسی صورت بھی جسٹفائی نہیں کیا جا سکتا۔۔۔ لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ آخر کس طرح دشمن نے ہمارے ہی قبائیلیوں کو ہمارے خلاف کر دیا ہے۔۔۔
ایک جھاڑ کی کتنی ہی شاخیں کاٹ ڈالو لیکن وہ مزید نکلتی جاتی ہے جب تک کہ اسے جڑ سے نہ اکھاڑ دیا جائے۔۔۔ مجھے نہیں پتہ کہ اس سب کہ پیچھے کیا وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن واللہ دل خون کے آنسو روتا ہے۔۔۔

They turned qabaili against us because qabaili live in a world that is thousands years behind the modern world.

Are they ****** idiots ?? why they go around killing innocent civilians? tahts because they are not idiots, but they are terrorists and evil. ( not talking about tribal people but terrorist and their supporter).

remember, quran tell us, kisi groh kee mukhalifat tum ko zulm pay aamada naa karay.

Because there is no education.

and because of ikabireen-e-deoband.

and obviously because of war in afghanistan. war is fire and the fire spreads. It does not need any reason for that, its the nature of fire..and war and violence. thats why fisaad fi al ard is called worse than murder.

You should know it is the same qabailee, who are the suppliers of terrorists and make money out of it.

Dont cry your eyes out if you are really sincere and dont try to find this non-sense idea of "root cause" that Musharraf taught us.

Merge FATA with KP.

seal border.

spread education and provide economic opportunities.

lock fitna-e-deoband in the same locker where they lock their women.

deal with india and afghanistan and stop them financing and planning terrorism in our country.

and hopefully situation will improve.
 
Last edited:

Uzair Nadeem

Politcal Worker (100+ posts)
بابے کو ہیرو مت بنائیں .خدارا اگر امریکا نے آپ سے کوئی نہ انصافی کی ہے تو اس کا بدلا ان معصوم عوام سے نہ لیں .
ابھی تو ڈرون حملے نہیں ہو رہے پھر کیوں دہشتگردی ہے ؟ .یہ طالبانیت نامی ایک فتنہ ہے .جنہوں نے ڈرون حملوں کو جواز بنایا ہوا ہے .ویسے کراچی کمپنی میرے گھر سے بہت قریب ہے

بابا نہ تو کسی طرح ہیرو ہو سکتا ہے اور نہ ہی اس کی بات کو جسٹفائی کیا جا سکتا ہے۔۔۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی سزا ہم عوام کیوں بھگتتے ہیں۔۔۔؟؟ آخر کب تک ہم یہ لاشے اٹھائے گے۔۔؟ دہشت گردی کی یہ لعنت آخر کیوں ختم نہیں ہوتی ہے۔۔۔؟؟ آخر اس سب کی وجوہات کیا ہیں۔۔؟؟
کیوں ہمارے ہی لوگ دشمن کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔۔۔؟؟
آخر کب تک یہ خون کی ہولی چلے گی۔۔؟؟ آخر کب ہم روشن صبح دیکھیں گے۔۔؟؟ آخر کب ہم آزاد خود مختار اور دہشت گردی سے پاک پاکستان دیکھیں گے۔۔؟
 
PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
دہشت گردی کے یہ حملے بلا شبہ غیر انسانی اور غیر اسلامی ہیں۔۔ اور بے شک ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔۔۔ اور کسی ایک مسلمان کا نا جائز خون پکی پکی جہنم میں جانے کا راستہ ہے۔۔۔ اور اس دہشت گردی کو کسی صورت بھی جسٹفائی نہیں کیا جا سکتا۔۔۔ لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ آخر کس طرح دشمن نے ہمارے ہی قبائیلیوں کو ہمارے خلاف کر دیا ہے۔۔۔
ایک جھاڑ کی کتنی ہی شاخیں کاٹ ڈالو لیکن وہ مزید نکلتی جاتی ہے جب تک کہ اسے جڑ سے نہ اکھاڑ دیا جائے۔۔۔ مجھے نہیں پتہ کہ اس سب کہ پیچھے کیا وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن واللہ دل خون کے آنسو روتا ہے۔۔۔

[FONT=&quot] اسے جڑ سے نہ اکھاڑ دیا جائے
and for that you need to seal border. strengthen your law enforcement and eliminate the ideology that attaract people towards terrorism.
this is the only way.

drone band honay se kuch nahi hoga.

There are enough violence and injustices in this world that will convince these evil and crazy people to continue to do what they do.

why do young men from europe do terrotist attack? onn kay kon say baap maray thayy drone mein? its the evil ideology my friend that make them vulnerable to forces that have god knows what targets and objectives.[/FONT]
 
SachGoee

Senator (1k+ posts)
خدا کے لیے بنی اسرائیل کی تعلیم امت مسلمہ پر نافذ مت کرو۔

یہ اسلام کی تعلیم نہیں ہے۔ اسلام کہتا ہے اللہ کی راہ میں تکلیف برداشت کرو اور ریاست کا قانون کسی صورت ہاتھ میں نہ لو۔ ریاست بدلہ لے ٹھیک ہے نہ لے تو بھی تم معصوموں کی جانیں مت لو۔ یہی کام اسامہ نے کیا اور اسکے بدلے میں ہزاروں بلکہ لاکھوں بے گناہ مسلمان افغانستان اور عراق میں لقمئہ اجل بن گئے دجالیوں کے ہاتھ۔ یہ بھی مت بھولو کہ ایک کمزور اور بھیکاری ملک ہونے کے ناطے ہم ڈرون حملوں کے جواب میں امریکہ سے جنگ نہیں کر سکتے تھے نہ ہی بیسز دینے سے انکار کر سکتے تھے۔

محمد عربی صلى الله عليه وسلم کی صبر اور برداشت کی تعلیم عام کرو۔ ہمیں دیکھو 70 سال سے لاشیں اٹھا رہے ہیں کیا بدلے میں ایک بھی لاش گرائی ہے 70 سال میں ؟
 
Last edited:

PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
بابا نہ تو کسی طرح ہیرو ہو سکتا ہے اور نہ ہی اس کی بات کو جسٹفائی کیا جا سکتا ہے۔۔۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی سزا ہم عوام کیوں بھگتتے ہیں۔۔۔؟؟ آخر کب تک ہم یہ لاشے اٹھائے گے۔۔؟ دہشت گردی کی یہ لعنت آخر کیوں ختم نہیں ہوتی ہے۔۔۔؟؟ آخر اس سب کی وجوہات کیا ہیں۔۔؟؟
کیوں ہمارے ہی لوگ دشمن کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔۔۔؟؟
آخر کب تک یہ خون کی ہولی چلے گی۔۔؟؟ آخر کب ہم روشن صبح دیکھیں گے۔۔؟؟ آخر کب ہم آزاد خود مختار اور دہشت گردی سے پاک پاکستان دیکھیں گے۔۔؟

until we stop justifying and sympathising with terrorist and until we stop posting and believing the fake bull **** stories from facebook.
 
Uzair Nadeem

Politcal Worker (100+ posts)
یہ جماعت اسلامی کے منافقوں کا یہی کام ہے
پہلے یہ ضیاء کے ساتھ تھے اور امریکی جنگ لڑی
پھر یہ مشرف کے ساتھ ہو گئے اور دوسری امریکی جنگ لڑی

اب یہ لوگوں کے سامنے صفائیاں دیتے پھرتے ہیں

کسی بابے نے خود کش حملہ کبھی نہی کیا ، بلکہ چودہ پندرہ سال کے بچے کرتے ہیں
میرے بھائی میں زندگی میں کبھی جماعت اسلامی کے قریب بھی نہیں گیا اور نہ کبھی کسی مذہبی جماعت کو ووٹ دیا۔۔۔ لیکن سوچنے کی بات یہ بھی تو ہے کہ آخر کس بنیاد پر قبائلی ہمیں اپنا دشمن کہہ کر مار رہے ہیں۔۔۔؟؟
 
PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
میرے بھائی میں زندگی میں کبھی جماعت اسلامی کے قریب بھی نہیں گیا اور نہ کبھی کسی مذہبی جماعت کو ووٹ دیا۔۔۔ لیکن سوچنے کی بات یہ بھی تو ہے کہ آخر کس بنیاد پر قبائلی ہمیں اپنا دشمن کہہ کر مار رہے ہیں۔۔۔؟؟

o bhai kon se qabaili?
more than half of qabaili are digging roads in karachi and doing other hard working jobs.
 
maqson

Councller (250+ posts)
اسکول بازار اور مزاروں سے کون سے ڈرون حملے ہوتے ہیں جن کا ردعمل یہ خود کش حملے ہیں یا ان حملوں سے امریکا کو کتنا نقصان ہوتا ہے ؟
 
Uzair Nadeem

Politcal Worker (100+ posts)
They turned qabaili against us because qabaili live in a world that is thousands years behind the modern world.

Are they ****** idiots ?? why they go around killing innocent civilians? tahts because they are not idiots, but they are terrorists and evil. ( not talking about tribal people but terrorist and their supporter).

remember, quran tell us, kisi groh kee mukhalifat tum ko zulm pay aamada naa karay.

Because there is no education.

and because of ikabireen-e-deoband.

and obviously because of war in afghanistan. war is fire and the fire spreads. It does not need any reason for that, its the nature of fire..and war and violence. thats why fisaad fi al ard is called worse than murder.

You should know it is the same qabailee, who are the suppliers of terrorists and make money out of it.

Dont cry your eyes out if you are really sincere and dont try to find this non-sense idea of "root cause" that Musharraf taught us.

Merge FATA with KP.

seal border.

spread education and provide economic opportunities.

lock fitna-e-deoband in the same locker where they lock their women.

deal with india and afghanistan and stop them financing and planning terrorism in our country.

and hopefully situation will improve.
آپ خوامخواہ ایک عمومی مسئلے کو فرقہ واریت کا رنگ دے رہے ہوں۔۔۔ شاید آپ ان لوگوں میں سے ہو جو اپنے علاوہ سب کو کافر سمجھتے ہیں اور امام حرم کے پیچھے بھی نماز نہیں پڑھتے۔۔۔ لیکن ہم تمام مذاہب اور تمام مکاتب فکر کا انتہائی احترام کرتے ہیں۔۔۔ دہشتگردی ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے۔۔۔ جب بم پھٹتا ہے تو یہ نہیں پوچھتا کہ تم شیعہ ہو یا سنی، تم دیوبندی ہو یا بریلوی۔۔۔۔ جب بم پھٹتا ہے تو انسان مرتے ہیں۔۔۔ پہلے ہی معاشرے میں نفرتیں بہت ہیں۔۔۔ اوپر سے آپ جیسے فرقہ پرست، فلاں بد عقیدہ ہے اس کہ پیچھے ہماری نماز نہیں، فلاں فرقہ پورا گستاخ ہے اس کے پیچھے نماز نہیں۔۔۔ پہلے ہی نفرتیں بہت ہیں۔۔۔ خدا کے لئے چھوڑ دو یہ فرقہ پرستی۔۔ اللہ بھی قیامت کے دن مسلک اور فرقہ پوچھ کر جنت نہیں دیں گے۔۔۔ جنت کا فیصلہ بھی اعمال پر ہوگا۔۔۔
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
میرے بھائی میں زندگی میں کبھی جماعت اسلامی کے قریب بھی نہیں گیا اور نہ کبھی کسی مذہبی جماعت کو ووٹ دیا۔۔۔ لیکن سوچنے کی بات یہ بھی تو ہے کہ آخر کس بنیاد پر قبائلی ہمیں اپنا دشمن کہہ کر مار رہے ہیں۔۔۔؟؟

ہمارے انتہا پسند لوگوں اور قبائلیوں کو کون گائڈ کرتا ہے ؟؟؟

دو نمبر ملا - جاہل ملا

کیا آپ کبھی خود کش بمبار بنو گے اگر آپکے خاندان کو غلط طریقے سے ختم کر دیا جاۓ ؟؟؟

کیا عراق اور شام جیسے ملکوں کے لوگوں نے کبھی سعودیہ یا امریکہ میں دہشت گردی کی ؟؟؟ جن کو تباہ کر دیا تھا ؟؟؟؟

یہ اصل میں چند ٹکے دے کے ملا خریدے گئے ہیں ، جن لوگوں نے ان قبائلیوں کو بہکایا ہے

انڈیا اور امریکہ نے مسلمانوں کو مسلمانوں سے ہی مروانے کا طریقه تیار کیا ہے

پہلے یہ لوگ ایک جواز پیدا کرتے ہیں

پھر لوگوں کو تیار کرتے ہیں کہ تم اس طرح بدلہ لو

سب سے پہلے باجوڑ میں امریکہ نے حملہ کر کے یہ جواز بنایا تھا
یاد ہے ؟؟؟

behzadji

Minister (2k+ posts)

بابا †ہ تˆ کسŒ طر* ہŒرˆ ہˆ سکتا ہ’ †ہ ہŒ اس ک’ ع…„ کˆ کسŒ طر* جسٹفائŒ کŒا جا سکتا ہ’””” „Œک† سˆا„ Œہ ہ’ کہ آکر ہ… کب تک اپ†ˆں کŒ „اش’ آٹھات’ رہŒں گ’””” سŒاست دا†ˆں ک’ غ„ط فŒص„ˆں کŒ سزا ہ… عˆا… کˆ کŒˆں اˆر کب تک””Ÿ آخر کŒˆں ہ…ار’ …„ک Œہ دہشت گردŒ کŒ „ع†ت خت… †ہŒں ہˆتŒ””ŸŸ اس کŒ ب†ŒادŒ ˆجˆہات کŒا ہŒں””ŸŸ کŒا ہ… رˆزا†ہ „اشŒں ہŒ اٹھا ت’ رہŒں گ’”””ŸŸ

bara turki ba turki jawab dia hay