خوشحال ترین ممالک کی فہرست جاری ، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

happy-pakistan-%2C-ind.jpg


اقوام متحدہ کی جانب سے خوشحال ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی، جبکہ پاکستان اس دوڑ میں بھارت پر سبقت لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے خوش ترین ممالک کی فہرست میں اس سال بھی فن لینڈ پہلے نمبر پر ہے جب کہ افغانستان سب سے آخری نمبر پر ہے۔

ڈنمارک، آئس لینڈ سوئٹزرلینڈ اور ہالینڈ بالتریب دوم سے پانچویں نمبر پر ہیں۔ اس سال سربیا، بلغاریہ اور رومانیہ نے بھی اپنا درجہ بلند کیا ہے تاہم لبنان معاشی بدحالی کے باعث خوش ترین ممالک کی فہرست میں افغانستان سے ایک نمبر پہلے یعنی 145 پر آگیا۔

دوسری جانب پاکستان نے خوشحالی کے لحاظ سے اپنے پڑوسی ملک بھارت کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑ دیا ہے، پاکستان کا نمبر 121واں ہے جبکہ بھارت اس فہرست میں 136 نمبر پر موجود ہے، دیگر ایشیائی ممالک میں بنگلادیش 99 ویں نمبر پر ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ہر سال خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی جاتی ہے گزشتہ سال پاکستان 105 جبکہ بھارت 139 ویں نمبر پر تھا۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
ایف اے پاس پنجابی جرنیل ایسی خبریں نہیں پڑھتے ڈی جی آئی ایس آیی اور چیف اس وقت پنجابی مافیا سزا یافتہ چوروں کو دوبارہ اقتدار دلانے میں مصروف ہیں ورنہ ٹانگیں کانپیں گی ماتھے پر پسینہ آجاتا ہے آواز لرزنے لگتی ہے بقول پنجابی سردار ایاز صادق
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
پاکستان کا سکور پچھلے سال سے کم ہوا ہے جبکہ بھارت کا سکور پچھلے سال سے بڑھا ہے ، دوسرے ہیپینیس کا مطلب خوشی ہوتا ہے خوشحالی نہیں
 

Aslan

Chief Minister (5k+ posts)
Don’t worry when criminals and thieves from 11 parties take over Pakistan will end up like Lebanon.The haramkhors will be given free reign to loot the country.
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
بھارت سے زیادہ خوشحالی نظر آ گئی یہ نہیں دیکھ رہے ایک سال میں پاکستان خوش حال ملکوں کی فہرست میں ایک سو پانچ سے گر کر ایک سو اکیس پر چلا گیا ہے - صرف ایک سال میں غربت میں سولہ ملک ہم سے بہتر ہو گئے