خون دینے کیلئے اور خون لینے کیلئے بھی تیار ہیں : فیصل واوڈا

fasil-vavda-ection.jpg


تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کی غیرت کی ازادی کیلئے خون دینے اور خون لینے کیلئے بھی تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم تصادم کی طرف نہیں جانا چاہتے لیکن اگر یہ ایسا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔

نجی چینل سماء نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم عمران خان کی کال پر ڈی چوک بھی جائیں گے اور ضرورت پڑی تو اس سے آگے بھی چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی عہد کے بعد بہت ساری چیزہں ہوں گی کیونکہ یہ ملک کو ایک بحران سے گزار رہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جب حکومت ایک سازش کے تحت آئی ہے اور ناقابل قبول ہے عوام بھی اسے ماننے کو تیار نہیں ہیں تو سیدھا سا حل ہے کہ الیکشن کرا دیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈی چوک بہت آخری مرحلہ ہے ابھی تو عہد کے بعد بہت کچھ ہونے والا ہے۔


انہوں نے کہا کہ شہبازشریف حکومت کو گھٹنوں کے بل گرا کر الیکشن کرائیں گے، حق تو یہ بنتا ہے کہ یہ عزت کے ساتھ الیکشن کرا دیں، تاکہ نہ ملک آئینی بحران سے گزرے نہ کوئی اور مسئلہ ہو۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ دیکھیں گے عید کے بعد ایک کہ بعد ایک کوئی چیز ان سے کنٹرول نہیں ہوگی۔

https://twitter.com/x/status/1519030259030663169
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ہم تو نالائق لوگ تھے اب 35 سال والے قابل لوگ آئے ہیں تو دکھائیں کیسے چیزیں سستی ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہماری کوشش یہی ہے کہ ہم تصادم کی طرف نہ جائیں لیکن اگر یہ ایسا چاہتے ہیں تو ہم پاکستان کی غیرت کی آزادی کیلئے خون دینے اور خون لینے کیلئے بھی تیار ہیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
In the best interest of PTI, official spokesman of PTI should and must immediately issue a statement distancing PTI from this stupid statement, and should categorically say that this is a personal opinion of Wauda and this is not PTI's official policy.

Khuda naa khwasta kuch ho gaya tou yeh statement hee eik din PTI/Imran Khan kay khilaf FIR bun jaaye gee.