خیبر پختونخوا :طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے پر سینئر سول جج گرفتار

court-judge.jpg


ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سینئر سول جج جمشید کنڈی کو ڈینٹل سرجری کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے لڑکی کو طبی معائنے کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ڈی پی او لوئر دیر عرفان اللہ کے مطابق متاثرہ لڑکی چترال کی رہائشی اور پشاور میں بی ڈی ایس کی طالبہ ہے، جس نے جج جمشید کنڈی کے خلاف بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ جج نے 15 لاکھ روپے رشوت لے کر نوکری دینے کا وعدہ کیا۔

one.jpg


تاہم نوکری دینے کا جھانسہ دیکر سینئر سول جج نے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ڈی پی او کے مطابق لڑکی کے بیان پر مقامی جج کے خلاف کے خلاف 376 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے جج جمشید کنڈی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

two.jpg


متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے کے زیورات لیے تھے، زیورات واپس کرنے کے بہانے اپنے ساتھ گھر لے گیا، ملزم نے کہا کہ میرے ساتھ چلو اور سامان واپس لے لو، جمشید کنڈی مجھے سرکاری بنگلہ میں لے گیا اور مجھے کہا کہ میری جنسی خواہش پوری کرو، انکار کیا تو میرے ساتھ زنا بالجبر کیا ،زیورات اور رقم بھی واپس نہیں کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ موصول ہونے تک لڑکی بھی پولیس کی تحویل میں ہی رہے گی۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اس سے بھی بری خبر اس جج کی تھی جس نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو چیمبر میں بلوا کر کہا کہ اس سے سیکس کرو ورنہ باپ اور بھای تمہیں لینے آے ہوے ہیں ان کے ساتھ بھیج دوں گا
اس جج کو کوی سزا نہیں دی گئی بس معطل کیا گیا اب تک بحال ہوچکا ہوگا حرامی
 

Shareef

Minister (2k+ posts)
Examplary punishment e.g public hanging of rapists can stop these crimes. In this case the culprit being a Judge should be hanged upside down.
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
In Pakistan there is no threat of law. Please watch movie of Al Pacino Justice for All