دانش کنیریا کاشاہد آفریدی پر اسلام قبول کرنے کیلئے دباؤ ڈالنےکا سنگین الزام

kenria-and-shahid-afridi-is.jpg


اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا گڑھے مردے اکھاڑنے لگے، انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی پر سنگین الزام لگادیا،دانش کنیریا نے کہاکہ ہندو ہونے کی وجہ سے سابق کپتان شاہد آفریدی کا میرے ساتھ رویہ درست نہیں تھا اور وہ مجھ پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباو ڈالتے رہے۔

بھارتی ٹی وی کو انٹر ویو میں دانش کنیریا نے الزام لگایا کہ سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے میرا مؤقف تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور میری کرکٹ ختم ہوگئی،سب سے پہلے شعیب اختر نے آفریدی کے بارے میں یہ بات سرکاری ٹی وی پر آکر کہی، پاکستان ٹیم میں بڑے بڑے کھلاڑی شامل تھے، میرے مسائل ہمیشہ شاہد آفریدی کے ساتھ رہے کیونکہ وہ ٹیم میں مجھ سے اچھا رویہ نہیں رکھتے تھے اور مجھے ہمیشہ گرانے کی کوشش کرتے تھے۔


انہوں نے کہا کہ آفریدی کا کرکٹ میں بڑا نام ہے وہ میرے ڈپارٹمنٹ کے کپتان تھے اس لیے وہ مجھے ڈپارٹمنٹ میں باہر بٹھا دیتے تھے، مجھے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنا ہوتی تھی، اگر ڈپارٹمنٹ میں نہیں کھیلتا تو کاؤنٹی معاہدے میں مجھے مشکلات پیش آتی تھیں جب کہ شاہد کی جگہ جب یونس خان کپتان بنے تو وہ مجھے سارے میچ کھلاتے تھے۔

دانش کنیریا نے الزام عائد کیا کہ فیلڈنگ پریکٹس میں بھی شاہد آفریدی مجھ پر جملے کستے تھے، ایک بار جب مجھے سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کٹیگری ملی تو شاہد آفریدی نے مجھے فیلڈنگ پریکٹس میں وہ جملے کسے جنہیں میں ٹی وی پر بیان نہیں کرسکتا، وہ مجھے نظر انداز کرتے تھے، میں ان کے ساتھ بات چیت بھی نہیں کرتا تھا اور دور رہتا تھا۔

دانش کنیریا کا مزید کہنا تھا کہ جب محمد یوسف نے اسلام قبول کیا تو پرویز مشرف نے مجھے سپورٹ کیا، ایک ڈنر میں صدر مشرف نے کہا کہ اگر تمہیں کوئی تنگ کرے تو مجھے بتانا، میں شاہد کی وجہ سے ڈسٹرب رہتا تھا۔

سابق کرکٹر کا کہناتھا کہ محمد یوسف پر اسلام قبول کرنے کے لیے کسی نے دباؤ نہیں ڈالا، مسلمان بننا ان کا ذاتی فیصلہ تھا، شاہد آفریدی کو دیگر کھلاڑی کہتے تھے کہ اسے تنگ نہ کرو، میں خوش نصیب ہوں کہ پاکستان ٹیم میں تمام کھلاڑی مجھے سپورٹ کرتے تھے۔

دانش کنیریا نے مزید کہا کہ جب اسپاٹ فکسنگ میں مجھ پر پابندی لگی تو شاہد آفریدی نے کہا کہ دانش پر پابندی درست لگی جب کہ وہی آفریدی محمد عامر کی اسی طرح کے کیس میں حمایت کرتے رہے۔

دوسری جانب شاہد آفریدی نے دانش کنیریا کے الزامات کو مسترد کردیا، نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ دانش جس دور کی بات کررہا ہے میں اس وقت خود مذہب کو پوری طرح سمجھنے کی کوشش کررہا تھا اور یہ باتیں وہ کررہا ہے جس کا اپنا کیا کردار ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دانش کنیریا نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملک کا نام بدنا م کیا اور اپنی کرکٹ ختم کی، وہ سستی شہرت اور پیسے کمانے کے لیے الزام لگا رہا ہے،دانش کنیریا میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح تھا اور میں اس کے ساتھ کئی سال ڈپارٹمنٹ میں بھی ساتھ کھیلا، اب پندرہ بیس سال بعد دانش کنیریا کو یہ الزامات کیوں یاد آگئے،ان کا کیا کردار ہے اس کا سب کو علم ہے۔

آفریدی کا کہنا تھا کہ دانش کنیریا کے ساتھ اگر میرا رویہ خراب تھا تو اس نے پاکستان کرکٹ بورڈ یا حبیب بینک میں میری شکایت کیوں نہیں کی، آج ہمارے دشمن ملک میں اس قسم کے مذہبی جذبات ابھارے والے انٹر ویو دے رہا ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Although its too late to tell.Don't believe on forcing for Islam if someone show interests in Islam all will help him or her.Afridi wrong attitude towards Danish..I agreed with Danish..Afridi is a very low IQ person..Self praise man.Afridi also don't have good knowledge of cricket. A tukka player who became famouse due to one or two tukka innings.
 

Baadshaah

MPA (400+ posts)

یہ مسئلہ تمام پاکستانی مسلمانوں کے ساتھ ہے، جہاں ان کے دائرہ کار میں کوئی غیر مسلم ہو، یہ اس کو مسلمان بنانے پر تل جاتے ہیں۔ اپنا کردار ان کا دنیا بھر کی تمام قوموں سے گندا ہے اور یہ دوسروں کو وعظ کرنے چل پڑتے ہیں۔ ان کو ابھی تک اتنی سمجھ نہیں آئی کہ یہ جس دنیا میں رہتے ہیں، اس میں ہر سوچ، مذہب، عقیدے اور نظریے کے لوگ رہتے ہیں، صرف مسلمان ہی نہیں ہیں۔ مسلمانوں کی اب تک واحد اچیومنٹ یہ ہے کہ بچے پیدا کرکے انہوں نے پوری دنیا کو گند سے بھردیا ہے۔ پچاس سے زائد ممالک صرف مسلمانوں کے ہیں۔۔ کرہ ارض کو انہوں نے اتنی آبادی کرکے خطرے سے دوچار کردیا ہے۔۔۔
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)

یہ مسئلہ تمام پاکستانی مسلمانوں کے ساتھ ہے، جہاں ان کے دائرہ کار میں کوئی غیر مسلم ہو، یہ اس کو مسلمان بنانے پر تل جاتے ہیں۔ اپنا کردار ان کا دنیا بھر کی تمام قوموں سے گندا ہے اور یہ دوسروں کو وعظ کرنے چل پڑتے ہیں۔ ان کو ابھی تک اتنی سمجھ نہیں آئی کہ یہ جس دنیا میں رہتے ہیں، اس میں ہر سوچ، مذہب، عقیدے اور نظریے کے لوگ رہتے ہیں، صرف مسلمان ہی نہیں ہیں۔ مسلمانوں کی اب تک واحد اچیومنٹ یہ ہے کہ بچے پیدا کرکے انہوں نے پوری دنیا کو گند سے بھردیا ہے۔ پچاس سے زائد ممالک صرف مسلمانوں کے ہیں۔۔ کرہ ارض کو انہوں نے اتنی آبادی کرکے خطرے سے دوچار کردیا ہے۔۔۔
Out of more than seven billion people on earth, Muslim only make less than 2 billion. So statistically your stance :
(کرہ ارض کو انہوں نے اتنی آبادی کرکے

خطرے سے دوچار کردیا ہے

Is absolutely wrong!
 

ali-raj

Chief Minister (5k+ posts)
شاہد آفریدی کراچی وسیم باغ تیرہ ڈی کے پاس رہتا تھا اور ایک نشئی تھا
اس کا رویہ انتہائی غیر مہزب قسم کا تھا ہر کسی کے ساتھ
مجھے شک نہیں کہ اس نے دنیش کنیریا کے ساتھ برا سلوک کیا ہوگا
آفریدی ٹائپ کے لوگوں کو ہر ہندو یاں عیسائی خاکروب سے زیادہ نہیں لگتا

ویسے کس کس کو یاد ہے جب آفریدی نے جہاز میں لڑکیوں سے دست درازی کی تھی ؟
 

vicahmed99

Chief Minister (5k+ posts)
Don't take him seriously.....he is die phutwaree without brain.
Agar phutwariyun key horn hotey tau yeh yaqeenan bara singhay hotey

Out of more than seven billion people on earth, Muslim only make less than 2 billion. So statistically your stance :
(کرہ ارض کو انہوں نے اتنی آبادی کرکے

خطرے سے دوچار کردیا ہے

Is absolutely wrong!
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
آفریدی ہی نہیں تمام وہ کرکٹر جو تبلیغی جماعت کے ٹریپ میں آچکے ہیں وہ آگے سے آگے کرکٹرز کو ٹریپ کرنے پر لگے رہتے ہیں آفریدی تو ایک پکا تبلیغی ہے
امید ہے رمیض راجہ ان تبلیغیوں سے قومی ٹیم کو نجاے دلوا سکے گا ورنہ ٹیم انضمام تبلیغی کے لیول تک جا پنہچے گی
 

Choudhry ji

Senator (1k+ posts)
To do Daawa is not wrong but to force Daawa is wrong ... every one has right to practice his religion ... Aafridi is not a scholar & Danish should not hype it on national TV ... Danish should not take an edge of be a HINDU .... he has never been discriminated ....
 

khan1953

Senator (1k+ posts)
Muslims are suffering from inferiority complex. Always want to introduce their religion of Molana diesal to other non Muslims. Shahid afridi is example of it. Mind your business .
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
آفریدی ہی نہیں تمام وہ کرکٹر جو تبلیغی جماعت کے ٹریپ میں آچکے ہیں وہ آگے سے آگے کرکٹرز کو ٹریپ کرنے پر لگے رہتے ہیں آفریدی تو ایک پکا تبلیغی ہے
امید ہے رمیض راجہ ان تبلیغیوں سے قومی ٹیم کو نجاے دلوا سکے گا ورنہ ٹیم انضمام تبلیغی کے لیول تک جا پنہچے گی
تبلیغی جماعت کی بجائے ایران سے ملا بلوا لو تاکہ وہ پوری ٹیم کو گھوڑے کی پوجا پر لگا دیں