دبئی، پنجاب حکومت اور دھابی گروپ کے درمیان سرمایہ کاری کا معاہدہ طے

1dhabigrpup.jpg

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب نے سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا ہے جس کے بعد دھابی گروپ نے پنجاب میں60ارب روپے کی سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ دھابی گروپ کے تعاون پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے لاہور میں مبارک سینٹر تعمیر کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور میں تعمیراتی شعبے میں 60 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہوگی۔ دھابی گروپ اورحکومت پنجاب لاہور کی بلند ترین عمارت بنانے جا رہے ہیں۔ منصوبے کی تکمیل سے بین الاقوامی کرکٹ ٹیمز کیلئے رہائش کی سہولت میسر آ سکے گی۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ دھابی گروپ اس تاریخی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔ 60 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا مبارک سینٹر حقیقی معنوں میں گیم چینجر ثابت ہو گا، پنجاب میں نئے سپیشل اکنامک زون بنائے جا رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1495303236001091584
وزیراعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ دریائے راوی کے کنارے بسنے والا نیا پراجیکٹ گیم چنیجر بھی اور لاہور میں نئے دور کا آغاز بھی ثابت ہوگا، والٹن پر سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا منصوبہ بھی کامیابی سے شروع ہو چکا ہے۔

FMBmltYX0AA3GCP


انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہورسمیت پنجاب پائیدار ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ سرمایہ کاروں اور خاص طورپر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے وزیراعلیٰ سہولت مرکز قائم کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ان دنوں متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ النہیان بن مبارک النہیان کی ملاقات میں مبارک سنٹر کی تعمیر کی بحالی کیلئے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کیے جا چکے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1495307879766708226