دعا زہرا کیس: بچی ہے گائے بھینس تو نہیں،ہم زبردستی نہیں کر سکتے:سپریم کورٹ

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
dua-1.jpg


کراچی:سپریم کورٹ نے دعا زہرا کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ، عدالت نے والد سے کہا آپ سے پورے دن کے لیے ملاقات کرا سکتے ہیں لیکن بچی سے زبردستی نہیں کر سکتے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دعا زہرا کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، دعا زہراکے والد مہدی کاظمی عدالت میں پیش ہوئے۔

دعازہرا کے والدین کے وکیل نے جواب میں کہا کہ بچی لاہور میں ہے، جس پر عدالت نے سوال کیا بچی کی ملاقات کرائی گئی؟ آپ کو بچی سے ملنے دیا گیا؟ والد دعا زہرا نے بتایا کہ 5منٹ ملنے دیا گیا چیمبر میں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کیا میڈیکل بورڈ بنا، جس پر وکیل نے بتایا کہ نہیں میڈیکل بورڈ نہیں بنا ، سندھ ہائی کورٹ میں بازیابی کی درخواست دائر کی۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا آپ کی درخواست پر لڑکی کولایا گیا اور مرضی پوچھ لی گئی، چائلڈ میرج کی بات سمجھ آتی ہے لیکن اغوا سمجھ نہیں آرہا، لڑکی 2عدالتوں میں اپنی مرضی سےجانےکابیان دے چکی ہے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے دعا کا سندھ ہائی کورٹ میں دیا گیا بیان پڑھ کر سنایا اور کہا ہم ان کے والد کا دکھ سمجھ سکتے ہیں، لیکن بچی کے بیانات ہو چکے ہیں، آپ کسی پر الزام نہیں لگا سکتے کہ اس پر زبردستی کی گئی۔

جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کیا آپ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو وہاں چیلنج کیا؟وکیل مہدی کاظمی نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ درخواست نمٹا دی گئی، جس پر جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے ہمیں کیس کی احساسات کا اندازہ ہے مگر جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں۔

جسٹس سجاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ غیر قانونی حراست نہیں بنتی، اب آپ کیا چاہتے ہیں، اغوا تو ثابت ہی نہیں ہوتا، سندھ ہائی کورٹ کا دو رکنی کے سامنے دعا کا بیان ہو گیا۔

جسٹس منیب اختر نے کہا دو قانونی نکات ہیں، ایک اغوا اور دوسری کسٹڈی، جسٹس محمد علی مظہر نے بھی ریمارکس دیے کہ شادی کو والد بھی چیلنج نہیں کرسکتا، شادی کی حیثیت کو چیلنج تو صرف لڑکی کر سکتی ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے دعا زہرا کے والد سے سوال کیا لڑکی اتنے بیانات دے رہی ہے، آپ کو کیا شبہ ہے؟ اگر ملاقات ہوگئی لڑکی نے پھر منع کردیا تو پھر کیا ہوگا؟ لڑکیاں عدالت میں بیان دے دیں تو پھر کیا ہو سکتا ہے؟

جسٹس منیب اختر نے کہا آپ گارڈین کا کیس سیشن عدالت میں دائر کر سکتے ہیں، ہراسانی اور اغوا کا کیس تو نہیں بنتا،اگر 16سال سے کم عمر میں بھی شادی ہو تو نکاح رہتا ہے، نکاح تو آپ ختم نہیں کر سکتے، سندھ کے قانون کے تحت بھی نکاح ختم نہیں ہوتا۔

جسٹس سجاد علی شاہ کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ وہ بچی ہے گائے، بھینس، بکری تو نہیں، اگر مرضی سے شادی کرلی تو اب کیا کریں گے، آپ سے پورے دن کے لیے ملاقات کرا سکتے ہیں، ہم بچی سے زبردستی نہیں کر سکتے۔

عدالت نے والدمہدی کاظمی سے مکالمہ میں پوچھا آپ چاہتے کیا ہیں؟ جس پر والد نے کہا ہمارے ہاں ولی کے بغیر شادی نہیں ہوتی ، بھلے سے بچی ملاقات کے بعد انکار کرے، میرا مؤقف ہوگا بیٹی میرے حوالے کریں۔

جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کیا باتیں چل رہی ہیں، کہ آپ کا مسلک اور ان کا مسلک اور ہے، ملاقات کے بعد بھی بچی نہ مانی تو کیا کر لیں گے۔

بعد ازاں دعا زہرا کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ، فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔


Source
 
Last edited by a moderator:

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
Political courts often bring such cases to limelight for sake of attention diversion. This case was set for a hearing in 3 days.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
لیکن ڈپٹی اسپیکر اور صدر کے سارے احکامات واپس کر سکتے ہیں کیونکہ اوپر سے۔ آرڈر آیا تھا۔۔
 

MHAMZA

Minister (2k+ posts)
They can not for a under age girl as proved by NARDA documents and Pakistani Passport but they can force the National Assembly to hold count for No confidence at given date and time ... what a banana republic
 

MHAMZA

Minister (2k+ posts)
No one ordered blood test to determine if the girl has been drugged etc etc, but bone testing to determine age was conducted ... zabardast
 

Rocky Khurasani

Senator (1k+ posts)
They can not for a under age girl as proved by NARDA documents and Pakistani Passport but they can force the National Assembly to hold count for No confidence at given date and time ... what a banana republic
O bhai Shariyat main Baligh apna faisla kar sakta hai, Larki Baligh hai, aur Larka bhi Baligh hai. Jab shariyat ne ijazat de hai tou Pakistan ka qanoon kia bechta hai.

Iss Larki ka baap Fitna phelana chahta hai, Shia Sunni ka aur bas.
Yeh aadmi Malala ka baap banana chahata hai, samaj nahin aa rahe keh kaise bane.
 

Rocky Khurasani

Senator (1k+ posts)
i'm with SC on this
You are right.
Sadly, her father is motivated by the sect and may be has got a lot of spare money and want attention.
In the 70s Pakistan, Sushi marriages were a norm.
Sushi = Sunni+ Shia
No one was that mad about sects and all, this all started in Zia's tenure due to Saudi funding soon after Iranian revolution.

IK explained the whole phenomenon in his book, if you are interested.