دنیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سندھ میں ریکارڈ ہوا،وزیرخارجہ بلاول بھٹو

2bilawalbhuttoglobalfoodseciurtconf.jpg

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکا میں گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال ٹو ایکشن اجلاس میں خطاب کے دوران پاکستان کو درپیش تحفظ خوراک اور توانائی کے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا دنیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت صوبہ سندھ میں ریکارڈ ہوا ہے۔

نیویارک میں فوڈ سیکیورٹی اجلاس سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث چیلنجز درپیش ہیں، اور ان موسمیاتی تبدیلیوں سے تحفظ خوراک کو براہ راست خطرہ لا حق ہے۔ جیکب آباد میں اپریل میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔


انہوں نے خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ ایسا نہیں کہ یہ درجہ حرارت موسم گرما کے عروج پر ریکارڈ کیا گیا ہے، یہ موسم بہار کا درجہ حرارت ہے۔ پاکستان کو نہ صرف تحفظ خوراک و توانائی بلکہ پانی کی شدید قلت بھی ہے، جس سے ملک کو قحط کا سامنا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1527060514647560193
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تحفظ خوراک یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان نے افغانستان اور یوکرین کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کی، بھوک کی کوئی قومیت نہیں، اسی طرح وائرس اور وبا کی بھی کوئی سرحد نہیں۔
 

farooqak

Minister (2k+ posts)
Pakistan is in a dilemma
If IK comes, get ready for American punishment in terms of sanctions
If these goons stay, they will eat country from inside