دوبئی پولیس کا بچھوآپریشن: 23 ارب سے زائد مالیت کی 500 کلو منشیات پکڑی گئی

dub1i1i12.jpg


متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پولیس نے500 کلو گرام کوکین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ مقامی پولیس نے اتوار کے روز خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے 500 کلوگرام کوکین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

دبئی پولیس کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی مالیت پچاس کروڑ اماراتی درہم یعنی 23 ارب روپے پاکستانی سے زیادہ ہے۔ پولیس فورس نے اس کارروائی کو خطے میں منشیات کے خلاف سب سے بڑی کارروائی قرار دیا۔

پولیس حکام کے مطابق اس آپریشن کے دوران منشیات فروشی میں ملوث عالمی گروہ کے کارندے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ منشیات کی بھاری مقدار مال بردار کنٹینر کے پینل میں چھپا کر لائی گئی تھی۔


پولیس حکام نے بتایا کہ منشیات والے کنٹینر کو امارات کے ایک گودام میں پہنچا دیا گیا تھا، بعد ازاں ملزم کو گرائینڈر سمیت بجلی کے اوزار خریدتے دیکھا گیا، جب اس کا پیچھا کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اُس نے اوزاروں سے کنٹینر کو کھولنے کا پلان بنایا تھا۔

دبئی بندر گاہ آمد کے حوالے سے پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی، جس پر پولیس نے اپنی ٹیموں کو خصوصی ٹاسک دیا۔ پولیس نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کی کارروائی کو ’آپریشن بچھو‘ کا نام دیا۔
https://twitter.com/x/status/1447159086668259328
محکمہ انسداد منشیات متحدہ عرب امارات جنرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل خالد بن معیز نے کہا ہے کہ پولیس نے گودام پرچھاپہ مارا اوراس مشتبہ شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر منشیات قبضے میں لے لی ہے۔ دبئی پولیس نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی البتہ اُس کا تعلق مشرقِ وسطیٰ سے بتایا گیا ہے۔
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستانی ہوتا ابھی نام آجاتا. سیدہ طر ح کہو تمہارا اپنا ہے بیٹا تھا. بدنامی دوسرو کے گلو میں اتے ہے بس