دودھ بھی بہت مہنگا ہوگیا، بس ایک فیڈر دیتی ہیں ماما: ننھی بچی پریشان

feedr.jpg


مہنگائی کا طوفان۔ننھی عنایہ بھی پریشان۔۔وزیراعظم سے التجا۔۔توبہ کرنے لگی

ملک بھر میں مہنگائی کے وار جاری ہیں، چینی آٹا گھی تیل دالیں ہر شے ہی عوام کی دسترس سے باہر ہوتی جارہی ہے،ایسے میں دودھ مہنگا ہونے پر ننھی عنایہ کی پریشانی بھی بڑھ گئی، وزیراعظم سے مخاطب ہوکر مہنگائی پر بس کرنے کا مطالبہ کردیا۔

چنیوٹ کی عنایہ نے کہا کہ چینی بھی بہت مہنگی ہوگئی،میرا پینے والا دودھ بھی بہت مہنگا ہوگیا، دودھ بھی ختم ہوگیا، بس ایک فیڈر دیتی ہیں جو میں ختم کرلیتی ہوں،اللہ توبہ اللہ توبہ۔


عنایہ کی طرح نہ جانے کتنے بچے ایسے ہیں جو مہنگائی کے باعث دودھ سے محروم ہوگئے ہیں، اور والدین بچوں کو روتا بلکتا دیکھ کر مزید اذیت میں مبتلا ہورہے ہیں،والدین کیلئےاولاد کو دو وقت کی روٹی دینا مشکل ہوتا جارہاہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے زندگی مزید مشکل بنادی ہے، عوام کیلئے جہاں سفر کرنا مشکل ہوتا جارہاہے، وہیں مہنگی چینی نے زندگی سے چاشنی چھین لی ہے،آٹے کی قیمت بھی عروج پر جاپہنچی ہے،سبزیاں دالیں گوشت عوام کیلئے خریداری آسان نہیں رہی۔
 

Wise-brain

Politcal Worker (100+ posts)
She’s old enough not have bottles and one bottle of milk is enough for her age. My child is younger than her and I only give milk once. She should be on a proper diet. Also, don’t put sugar in milk as it has natural sugar. I have never given my children sugar in milk. My husband takes sugar free tea for decades. Though we don’t live in Pakistan but we don’t use sugar regularly unless I make a dessert!