دورہ پاکستان:دھمکی آمیز سوشل میڈیا پیغام سے کوئی خطرہ نہیں،کرکٹ آسٹریلیا

pak-vs-aus-crikct%20tt.jpg

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے متعلق ایک دھمکی آمیز پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پیغام کو خطرناک نہیں سمجھا جارہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی بھارت کےانتہاپسند طبقے سے دیکھی نہیں جارہی ، اسی طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک صارف نے سوشل میڈیا پر کرکٹ آسٹریلیا کو دھمکی آمیز پیغام بھیجا جس پر کرکٹ آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوٹس لے لیا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغام سے باخبر ہیں، مذکورہ بیان کو خطرناک نہیں سمجھا جارہا تاہم سوشل میڈیا پر اسی قسم کی سرگرمیاں روکنے کیلئے جامع سیکیورٹی پالیسی مرتب کرلی گئی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اس پیغام کے نوعیت اور مواد کے حوالے سے پاکستان بورڈ ، کرکٹ آسٹریلیا اور دونوں ملکوں کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے تحقیقات کی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دھمکی آمیز پیغام سے باخبر ہیں،دونوں ملکوں کے بورڈز اور سیکیورٹی ایجنسیاں تحقیقات کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ 24 سال بعدپاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک دھمکی آمیز پیغام سامنے آیا، دوران تحقیقات انکشاف ہوا کہ بھارتی ریاست گجرات میں رہنے والے مرائدل تیواڑی نے ایک جعلی اکاؤنٹ سےیہ پیغامات بھیجے۔

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ایک سیریس سائبر کرائم ہے مگر بندے کا پتا لگنے کے باوجود اس کو گرفتار کیوں نہیں کیا جارہا۔ ایک انٹرنیشنل کھلاڑی کی فیملی کو قتل کی دھمکیاں دینا ایک بہت سنگین جرم ہے مگر بھڑوے موتر ڈرنکر یوں آرام سے یہ کام کرتے ہیں جیسے کمپیوٹر پر ٹائیپ کرنا سیکھ کر وہ جو مرضی بکواس کرتے جائیں کوی ان کو روک نہیں سکتا؟؟؟
صرف ایک بندے کو سبق سکھا دیا جاے تو یہ درست ہوجائیں گے
پاکستان کو چاہئے کہ آسٹریلیا سے کہہ کے انڈیا پر زور دے کہ وہ اس بندے کو پکڑے ورنہ وہ سائبر کریمنلز کی سرپرستی کرنے والا کہلاے گا
 
Eyeaan

BJP/RSS media cells are well organized - this is about certainly not 'one banda'
We saw recently that behind 'Souli "-Muslim women auction App" issue, there was a well organized hate social media group - only one person was at front. Central government and Andhra government did all to save that group but they were caught only when Maharashtra state government acted and asked supreme court. Extreme hindu groups are still helping them .