دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے،سیلاب زدگان کیلئے چین کی بڑی امداد

3china%20pakistandostimadad.jpg


چینی سفارتخانے نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ جس میں بتایا کہ چین سے پاکستان کو 644 ملین یوآن سے زائد کی امدادی رقم پاکستان کو مل رہی ہے۔

چینی سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے، چینی حکومت، فوج تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے چینی عوام سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کررہے ہیں، چینی ریڈ کراس، کمپنیاں اور عوام پاکستان کی اعانت میں پیش پیش ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1575787454681915394
مزید کہا گیا ہے کہ چین کے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد پاکستان کی مدد کے لیےحصہ لے رہے ہیں، مصیبت کی اس گھڑی میں چین پوری طرح سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

سفارتخانے کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق چین نے سیلاب زدگان کے لیے 90.2 ملین ڈالر امداد دی، چینی حکومت نے 400 ملین اور چینی فوج نے 100 ملین یوآن امداد فراہم کی جب کہ چینی عوام نے 125 ملین اور سفارتخانے نے 17 ملین امداد دی، اس کے علاوہ چینی ریڈ کراس سوسائٹی نے بھی پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے 201 ملین یو آن امداد دی۔