دونوں طرف برف پگھلنا شروع ہوگئی:اعجاز الحق کا عمران سےملاقات کے بعد دعویٰ

imran-khan-and-ijaaz-ul-haq-khan-a.jpg


پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نےعمران خان سے ملاقات کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ دونوں طرف سے برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے یہ دعویٰ اے آروائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا اور کہا کہ میں نے عمران خان سے ملاقات میں انہیں اہم پیغام پہنچادیا ہے، میں صرف کوشش کررہا ہوں، اچھی بات یہ ہے کہ دونوں طرف سے برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے۔


اعجاز الحق نے کہا کہ عمران خان کے اور بھی ذرائع ہیں جن کے ذریعے بات ہورہی ہے،میں نے عمران خان صاحب کو یہی پیغام دیا کہ حالات بہتر کریں، دوسری جانب والوں کو بھی یہی کہوں گا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں، ادھر بھی یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ کس طرح ملک کو اس دلدل سے نکالا جائے، حالات مزید خراب ہوئے تو اداروں کو نقصان پہنچے گا یہی ہمارا دشمن چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج ہمارا ادارہ ہے اور میں فوج سے محبت کرتا ہوں، نواز شریف نے 14 بار نام لے کر فوج پر تنقید کی ، اگر نواز شریف سے ہاتھ ملایا جاسکتا ہے تو پھر سب سے ملایا جاسکتا ہے، ہمیں نواز شریف سے پوچھنا چاہیے کہ معاملات کیسے بہتر کیے جاتے ہیں، ادارے سب کو ساتھ بٹھا کر حالات سدھارنے کا کام کرسکتے ہیں۔

اعجاز الحق نے کہا کہ میری ریٹائرمنٹ کی عمر ہے، اس عمر میں منافقت یا جھوٹ سے کام لوں گا تو غداری ہوگی ، میرے سامنے پاکستان ہے، امید ہے بجٹ کی منظوری کے بعد کوئی مثبت پیش رفت سامنے آئے گی، ابھی فیصلہ کرنا ہوگا ورنہ ملک دیوالیہ ہوگیا تو ایک دوسرے کی شکلیں دیکھیں گے،ملک میں ایسا نگراں سیٹ اپ چاہیے جو معاشی ریفارمز اور شفاف انتخابات منعقد کروائے۔
 

Muskerahat

Chief Minister (5k+ posts)
یہ اعجازالحق بھی عجیب بندہ ہے . دو ہزارہ اٹھارہ میں عمران خان نے اس کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا لیکن اس نے کبھی بھی کسی ٹی وی شو میں عمران خان کا شکریہ ادا نہیں کیا اور نہ ہی اس نے کبھی عمران خان کی حمایت میں ایک جملہ کہا . عمران خان کو چاہیے اگلے الیکشن میں اس کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا کرے
 

Diabetes

MPA (400+ posts)
Please do not emotionally blackmail Imran Khan. If things gets worse, Pakistan defaults, then responsibility lies on the shoulder of Army & PDM. Why IK listen to their BS.
 

mhasan24

MPA (400+ posts)
As per my thought process, Ejaz-ul-Haq is irrelevant in this case. Ideologically speaking, Ejaz-ul-Haq is far away from Bajwa and his company, so they are never going to rely on Ejaz-ul-Haq to mediate on their behalf; therefore, it seems to be a non-starter to me.

The only thing that I am aware of is the commonality between Ejaz-ul-Haq (as a son of Zia-ul-Haq) and Bajwa is they both have relations with the military.

Allah knows the intentions and has the most knowledge, but it appears Ejaz-ul-Haq is simply trying to remain in the spotlight.
 

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
Send lanaa't on them Khan keep apni struggle carry kare, Kamyab uska muqadar hai.

Unk kandho per aye ga to hamesha kamzor hi rahya ga, ya to taqat say PM bane ya phir L par rakhay.