دوگلاس پی لئے،احمدنورانی کا نجم سیٹھی کو جواب،چونکادینے والاانکشاف

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
مسئلہ یہ نہی کہ نورانی نے کیا لکھا یا سیٹھی نے کیا کہا۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ کسی پاورفل بندے خاص طور پر جرنیلوں بارے کرپشن پر سٹوری کرنے کے لئے صحافیوں کو ملک سے بھاگنا پڑتا ہے۔ پاکستان کے دو اڑھائی ہزار سیاست دان، دس ہزار بیوروکریٹس، پانچ سو برگیڈئیر اور جرنیلوں اور تقریبا اتنے ہی ججز نے ملک کی جڑوں تک کو چوس لیا ہے۔ ملک دیوالیہ ہونے کو ہے لیکن یہ سب انفرادی طور پر ارب پتی بھی بن چکے ہیں اور بیرون ملک بندوبست بھی کر چکے۔ کسی بندے کی جرات نہی کہ ملک میں رہتے ہوئے ان پر ہاتھ ڈال سکے یا ان بارے بات بھی کر سکے۔ ان کے علاوہ بھی بہت سے بزنس مافیاز ہیں لیکن وہ صرف کرپٹ ججز، افسران، جنرلز اور سیاستدانوں ہی کی وجہ سے پنپ رہے ہیں۔
موجودہ پاور سٹرکچر میں کوئی سیاست دان ان معاملات کو ٹھیک نہی کر سکتا، چاہے وہ عمران خان ہو یا کوئی اور۔ چاہے کوئی دو تہائی اکثریت لے کر آئے یا تین چوتھائی۔ جب تک کو صلاح الدین ایوبی پاکستانی جنرل کا روپ دھار کر نہ آئے ایسا ممکن نہی۔ یا پھر اس کے دو اور حل ہیں۔ ایک یہ کہ دسیوں لاکھ لوگ باہر نکل کر اس سسٹم کو جڑ سے اکھاڑ دیں یا یہ کہ اوورسیز پاکستانی ۵۰ ملین ڈالر اکٹھے کر کے اعلان کردیں کہ جو آرمی چیف اس کرپٹ سسٹم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا، بڑے بڑے کرپٹ مافیاز کو لٹکا دے گا اسے خود کرپشن نہ کرنے کے عوض ہم ریٹائرمنٹ پر دس ارب روپئہ دیں گے۔
?