دھڑے بندی پارٹی کو تباہ کرسکتی ہے: پرویز خٹک

khatak%20and%20ptiiii.jpg


پاکستان تحریک انصاف میں دھڑے بندیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، اس حوالےسے وفاقی وزیر دفاع اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے بھی تشویش کا اظہار کردیا،انہوں نے کہا کہ دھڑے بندی پارٹی کو تباہ کرسکتی ہے،جس کسی نے ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کا فیصلہ نہ مانا تو ان کو سبق سکھائیں گے۔


لوئر دیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک نے عزم کیا کہ مارچ میں ہونے ہوالے بلدیاتی انتخابات ہر صورت جیتنا ہے،انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں ان کا مقابلہ اپنے بھتیجے سے تھا،درمیان میں جمعیت علما اسلام کا مولوی نکل آیا۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ اگر آئندہ یہ نظام رہا تو کبھی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، آئندہ انتخابات میں رشتہ داروں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا،جو امیدوار مقابلہ کرسکتے ہوں ان کو ٹکٹ دیں گے، اس مرتبہ الیکشن ہار گئے تو پارٹی اور عمران خان کو شدید نقصان پہنچے گا۔
 
Advertisement
Sponsored Link