دہری شہریت کیس: فیصل واڈا مشکل میں،نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
Faisal-Vawda.jpg

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ہوئی جسٹس عامر فاروق نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں فیصل واوڈا بیان حلفی جمع کراتے وقت امریکی شہری تھے، عدالت کے ساتھ چھپن چھپائی کا کھیل نہ کھیلیں۔کہ سٹے کسی صورت نہیں دوں گا ،الیکشن کمیشن کا ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دیں گے

درخواست گزار وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن جا کر کہتے ہیں کہ معاملہ ہائی کورٹ میں بھی چل رہا ہے.

گزشتہ روز سماعت کے دوران فیصل واوڈا کی طرف سے ان کے وکیل عدالت پیش ہوئے اور کہا کہ فیصل واوڈا کی جانب سے عدالتی کارروائی روکنے کی درخواست دائر کی ہے۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن میں بھی پیش نہیں ہو رہے، ان چیزوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

۔ اس موقع پر بیرسٹر جہانگیر جدون نے عدالت کو بتایا کہ ان کا کیس یہ ہے کہ فیصل واوڈا کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دہری شہریت رکھتے تھے جبکہ شہریت ترک کرنے کی درخواست تو بعد میں 25 جون 2018 کو منظور ہوئی ۔اس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اس کا مطلب ہے کہ جب بیان حلفی جمع کروایا گیا تو وہ امریکی شہری تھے

اس پر فیصل واوڈا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس ڈاکومنٹ کے مصدقہ ہونے پر اعتراض ہے جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اسی لیے آپ کو بار بار نوٹس جاری کر رہے ہیں کہ جواب داخل کرائیں،کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم فیصل واوڈا کو نوٹس کر کے یہاں بلائیں آپ جواب میں لکھ دیتے کہ یہ ڈاکومنٹ جعلی ہے ، ہو سکتا ہے کہ پٹیشن کے ساتھ لگائے گئے ڈاکومنٹس جعلی ہوں، اسی لیے الیکشن کمیشن سے ریکارڈ منگوایا ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جج نے یہ بھی کہا کہ عدالت کے ساتھ چھپن چھپائی کا کھیل نہ کھیلا جائے، نہ الیکشن کمیشن میں پیش ہو رہے ہیں نہ عدالت میں، جس کے بعد جسٹس عامر فاروق نے سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی۔
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
نااہل تو بہت دیر کا ہوجاتا مگر دہرے کردار والے دہری شہریت والوں کو بچانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتے رہے اب بھی کریں گے مگر عوام ان کی دوغلی پالیسی اور منافقت کو جانچ چکی ہے
 
Last edited:

ARSHAD2011

Minister (2k+ posts)
نااہل تو بہت دیر کا ہوجاتا مگر دہرے کردار والے دہری شہریت والوں کو بچانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتے رہے اب بھی کریں گے مگر عوام ان کی دوغلی پالیسی اور منافقت کو جانچ چکی ہے

In the foreign funding case, PTI using the same tactics. this case also in court for the last 5 years.
 
asadqudsi

Senator (1k+ posts)
This is unfair. He was born in the USA, he did not acquire the citizenship by taking oath of allegiance. For born citizens exception should be made.
 
bl0u81

Senator (1k+ posts)
This is unfair. He was born in the USA, he did not acquire the citizenship by taking oath of allegiance. For born citizens exception should be made.
On what grounds? How do you proof he is sincere to Pakistan? Pak law is simple give up your foreign citizenship and then contest elections.
 
MainBaghiHon

Minister (2k+ posts)
نااہل تو بہت دیر کا ہوجاتا مگر دہرے کردار والے دہری شہریت والوں کو بچانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتے رہے اب بھی کریں گے مگر عوام ان کی دوغلی پالیسی اور منافقت کو جانچ چکی ہے
Apply the same standards as set by previous Munafiq.

Munafiq= All e Sharif