دہشتگردوں کو معافی کی پیشکش کرنا قبول نہیں،بلاول بھٹو وزیر خارجہ پر برہم

7.jpg

ملک میں موجود دہشت گردوں کومعافی کی یکطرفہ پیش کش کرنا قبول نہیں، فیصلہ ہزاروں مظلوموں کی توہین ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر تنقید کردی۔

بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ پر لکھا کہ مشرقی و مغربی سرحدوں اور پاکستان میں موجود مذہبی انتہا پسندی کو خوش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیراعظم کی پالیسی مستقبل میں ہمارا پیچھا کرے گی۔

https://twitter.com/x/status/1438765497496055809
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کے ان افراد کو معاف کرنے پر غور کر سکتی ہے جو پاکستانی آئین کو تسلیم کریں اور وہ جرائم میں ملوث نہ ہوں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کالعدم ٹی ٹی پی کو مشروط معافی کی پیش کش کی تھی،غیرملکی انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر کالعدم تحریک طالبان پاکستان دہشتگردی میں ملوث نہ ہونے کا وعدہ کرے اور پاکستان کا آئین تسلیم کرے تو پاکستان انھیں معافی دینے پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان جیلوں سے کالعدم ٹی ٹی پی کے قیدی نکلنے کی خبروں پر تشویش ہے،اگر وہ رہائی کے بعد یہاں ہمارے لیے مسائل پیدا کرتے ہیں تو اس سے معصوم لوگوں کی جانوں پر اثر پڑے گا اور ہم ایسا نہیں چاہتے ہیں۔


اس سے قبل صدر عارف علوی نے بھی کہا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے ان افراد کو ایمنسٹی دینے کا سوچ سکتی ہے جو ہتھیار ڈال کر پاکستانی آئین کو تسلیم کریں اور وہ جرائم میں ملوث نہ ہوں۔