دیا جلائے رکھنا ہے

Sardarzubiar

Politcal Worker (100+ posts)
دیا جلائے رکھنا ہے

آج جب ہر طرف مایوسی اور بد اعتمادی کا دور ہے، خدا ترسی ، اہل زمین پر رحم ، خلق خدا کا احساس اور محبت الفت کا قحط ہے ایسے میں اگر کوئی فرد کوئی ادارہ، کوئی تنظیم انسانیت کے کے نام پر کوئی فلاحی کام کرتی ہے تو یقینا بہت اجر کی بات ہے اور فلاح اسکا مقدر ہے

پاکستانی نوجوان جو آج کے اس دور میں موبائل . لیپ ٹاپ اور گیمز میں ہمہ وقت مشغول نظر آتے ہیں وہیں کچھ نوجوان لڑکے لڑکیاں انسانی، فلاحی کام میں بھی ہراول دستے کا کام کر رہے ہیں

کل اسی طرح کی ایک نوجوان فلاحی ورکر”دیا چودھری” سے ملنے کا اتفاق ہوا، دیا چودھری ایک نوجوان لڑکی ہے جو ابھی ایک نجی یونیورسٹی سے ماس کام کی ڈگری کر رہی ہے، مگر اسکے ساتھ ساتھ ٹیم دیا کے نام سے ایک فلاحی ادارہ بھی چلا رہی ہیں ، جب میں نے انسے اس ادارے کے بارے میں جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے بتایا کہ یہ تنظیم لگ بھگ تین سال سے کام کر رہی ہے مگر اسکی رجسٹریشن تین ماہ پہلے ہوئی ہے

ٹیم دیا عمر اور تعلیمی قید سے ہٹ کر ہر اس شخص کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جو کچھ کرنے ، سیکھنے سکھانے اور اپنے اندر چھپپے اپنے فن کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا چاہتا ہو .

یہ تنظیم بنیادی طور پر لوگوں کو انکے انٹرسٹ کے مطابق ہنر ، اور ٹیکنیکل تعلیم سے بہراور کرتی ہے ، اگر آپ ایک درزی ہیں تو ٹیم دیا آپکو بتاے گی کہ آپ اپنے کام کو مزید کیسے بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں ، اگر کسی جنگل میں آپ نے مویشی پال رکھے ہیں تو یہ تنظیم اپ کو ان کی خوراک اور دیکھ بھال کا طریقہ بتائے گی ، اگر آپ نے کپمپوٹر کورسز کرنے ہیں تو یہ آپ کو آن لائن کورسز بھی کروائیں گے

جو سب سے متاثر کن بات مجھے سننے اور دیکھنے کو ملی وہ یہ تھی کہ یہ ادارہ آپ سے کسی قسم کی کوئی فیس کا مطالبہ نہیں کرتا بلکہ الله کی رضا اور خوشنودی کے لئے کام کرتا ہے

میری آپ تمام قارئیں سے گزارش ہے کہ اگر آپ سمجتھے ہیں کہ آپ دکھی انسانیت کے لیے کچھ کر سکتے ہیں اور کسی کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیر سکتے ہیں تو ٹیم دیا کے ساتھ مل کر اس کار خیر میں اپنا حصّہ ڈالیں

اس تنظیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے اپ کو فل ٹائم دینے کی ضرورت بھی نہیں ہے آپ کبی بھی کسی بھی وقت انکے ساتھ کام کر سکتے ہیں

ٹیم دیا ، نوجوانوں کی ایک ایسی نمائندہ ٹیم ہے جو نوجوانوں کی خداد صلاحیتوں کو ابھارنے اور نکھارنے کے لیئے کوشاں ہے تاکہ وہ اپنی فیلڈ میں اپنا اور ملک کا نام روشن کر سکیں ۔ ٹیم دیا ہر اس شخص کی آواز ہے جو اپنی فیلڈ میں کوئی مہارت رکھتا ہے اور اپنے اردگرد کے لوگوں کے لیئے ، اپنے ملک کے لیئے کچھ کرنا چاہتے ہیں ۔

Last edited:

Wakeel

MPA (400+ posts)

یہ آپ کی ٹیم دیا کہاں ملے گی، میرا مطلب ان سے کیسے رابطہ کیا جا سکتا ہے؟