راجکو انڈسٹریز نے پریانتھا کمارا کی بیوہ کو مقرر کردہ رقم منتقل کر دی

2priynaraqmbwa.jpg

سیالکوٹ میں واقع فیکٹری میں ناحق قتل ہونے والے غیر ملکی شہری پریانتھا کمارا کے اہلخانہ کے ساتھ جس رقم کی منتقلی کا وعدہ کیا گیا تھا وہ رقم سری لنکن منیجر کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی بیوہ کے بینک اکاؤنٹ میں ایک لاکھ امریکی ڈالر کی خطیر رقم منتقل کی گئی ہے اس کے علاوہ ایک ہزار 667 ڈالر تنخواہ کی مد میں دیئے گئے ہیں جو کہ آئندہ 10 سال تک ہر ماہ باقاعدگی سے دیئے جائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1483011649233641477
اس رقم کی منتقلی پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹ کیا اور بتایا کہ عمران خان نے سری لنکن خاندان کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا اسے راجکو انڈسٹریز کے توسط سے پورا کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آخری مہینے میں سیالکوٹ میں وزیرآباد روڈ پر واقع اس کمپنی میں ملازمت کرنے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی پرتشدد ہجوم کے ہاتھوں موت ہو گئی تھی جس کی ملک کے ہر طبقے نے پرزور مذمت کی تھی۔

اس واقعہ میں سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، جبکہ مشتعل ہجوم نے لاش کو سڑک پر گھسیٹنے کے بعد آگ لگا دی تھی۔ مشتعل افراد کا دعویٰ تھا کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے۔

دوسری جانب پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ فیکٹری منیجر نے مشتعل افراد سے غلط فہمی کا اظہار کرکے معذرت بھی کی تھی لیکن اس کے باوجود اسے قتل کر دیا گیا۔
 
Last edited by a moderator:

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
قوم منتظر ہے کب سیالکوٹ کے کلپرٹس کو پھانسیاں دی جائیں گی؟
ہم انتظار کررہے ہیں اس لئے خاموش ہیں کیس چل رہا ہے مگر اب تک کافی دیر ہوچکی ہے امید ہے کہ جلد فیصلہ آے گا اور اس دفعہ عمران بھی کوی یوٹرن لینے سے پہلے ہزار بار سوچے گا؟؟
 
aqibarain

Minister (2k+ posts)

just after hanging culprits of model town incident...
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
just after hanging culprits of model town incident...
اچھا کیا یاد دلا دیا، عمران خان کو کہو چار سال سے اس کی حکومت ہے ماڈل ٹاون والے کلپرٹس کو پکڑ کرسزا دے، شہباز شریف تو سزا دینے سے رہا؟
 
aqibarain

Minister (2k+ posts)
اچھا کیا یاد دلا دیا، عمران خان کو کہو چار سال سے اس کی حکومت ہے ماڈل ٹاون والے کلپرٹس کو پکڑ کرسزا دے، شہباز شریف تو سزا دینے سے رہا؟

that is the difference. IK is going by law. he can not influence the courts otherwise ur bau ji would not have run away with a promises on Rs 50 stamp paper...

according to patwaris the law is when chota bau ji calls a judge and gives him demands of wadda bau ji...
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
that is the difference. IK is going by law. he can not influence the courts otherwise ur bau ji would not have run away with a promises on Rs 50 stamp paper...

according to patwaris the law is when chota bau ji calls a judge and gives him demands of wadda bau ji...
اب بونگیاں مارنے لگے ہو ، میں نے جو بات کی ہے اس کا جواب دو؟
چار سال میں سزا کیون نہیں ہوی؟
اگر حکومت کو جلدی فیصلہ لینا ہے تو سپیڈی پراسیس کی درخواست دے سکتی ہے
ابھی ایک سال باقی ہے جلدی فیصلہ کرواو
 
aqibarain

Minister (2k+ posts)
اب بونگیاں مارنے لگے ہو ، میں نے جو بات کی ہے اس کا جواب دو؟
چار سال میں سزا کیون نہیں ہوی؟
اگر حکومت کو جلدی فیصلہ لینا ہے تو سپیڈی پراسیس کی درخواست دے سکتی ہے
ابھی ایک سال باقی ہے جلدی فیصلہ کرواو

now u think all of this as bongian... jab aap k bau ji bongian maar ri thay us wakt khial ni tha??
if we request speedy process then you will get the stay from your favorite judges....
only solution is to hang you people along with your judges/bureaucrats...
Rs 50 stamp paper...