راولپنڈی میں دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

crime-scen11121.jpg

راولپنڈی میں دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئی۔

تفصٰلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ مصرپوٹ میں شوہر نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا توبیوی طیش میں آگئی اور شوہر کو گولی مار کر موقع سے فرار ہوگئی۔قتل ہونیوالے ذوالفقار نامی شخص کی عمر 50 سال تھی۔

پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد کو قبضے میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق شوہر کو اس وقت روبینہ نامی ملزمہ نے قتل کیا جب وہ اپنے کمرے میں سورہا تھا، ملزمہ نے بارہ بور پسٹل سے شوہر کی گردن پر فائر کیا جس سے ذوالفقار موقع پر دم توڑ گیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقہ جناح اسپتال کالونی میں 18 سالہ معذور لڑکی کو مبینہ طور پر پولیس اہلکار نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار رانا مختیار نے خود کو پولیس کے سامنے پیش کردیا۔

مبینہ زیادتی میں پولیس اہلکار ملوث ہے جو کہ ایک اعلی پولیس افسر کا گن مین ہے۔

لڑکی کے لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جناح اسپتال کالونی میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلات اور پیشرفت رپورٹ طلب کی۔
 
Advertisement

First Strike

Chief Minister (5k+ posts)

بیچارہ شہید ہو گیا

ایسی خبریں ہمیں دوسری شادی سے نہیں روک سکتیں چاہے دوسری شادی سے پہلے اپنا جنازہ ہی کیوں نہ اُٹھ جائے- مرنا تو ہے ایک دن پھر ڈر ڈر کے کیوں جیئیں- ہر مظلوم شوہر کے دل کی آواز

 
Sponsored Link