راولپنڈی کنٹونمنٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی شکست کا ذمہ دار کون؟

shakk1i12.jpg


کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی و چکلالہ میں پی ٹی آئی کی شکست پر تحریک انصاف راولپنڈی کی تنظیم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے ضلعی تنظیم کو پارٹی ٹکٹ کے فیصلوں میں نظر انداز کرنے پر اعلیٰ عہدیداران اور ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کو شکست کا ذمہ دار قرار دے کر ارکان سے استعفے طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تحریک انصاف راولپنڈی کے صدر شہریار ریاض کی زیر صدارت اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں تحفظات کا ازالہ نہ ہونے تک شکست کے ذمہ داران کا مکمل بائیکاٹ کرنے اور تحریک انصاف راولپنڈی کا کنونشن آئندہ 15 روز میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس قرارداد کی کاپی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو بھی بھجوائی گئی ہے۔

ضلعی تنظیم کی جانب سے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے فیصلوں، انتخابی مہم اور وفاقی وزرا کو مدعو کرنے کے جلسہ تک ضلعی تنظیم کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔

لہٰذا اب ایک کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں ضلعی تنظیم کی گورننگ باڈی اور منتخب ممبران اسمبلی کے اختیار کا بھی تعین کیا جائے گا۔ ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کو پارٹی امور بارے اختیار کے غلط استعمال کو روکا جائے پارٹی آئین کو فالو کیا جائے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ کنٹونمنٹ الیکشن میں پارٹی کارکنوں کو نظرانداز کرنے اور انتخابی شکست کے ذمہ دار تنظیمی عہدیداران اور ممبران قومی وصوبائی اسمبلی سے استعفے طلب کیے جائیں کیونکہ ایسے افراد کارکنوں کی حق تلفی اور پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مرتکب ہوئے ہیں۔

ضلعی صدر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جب تک اعلی سطح سے پی ٹی آئی ضلعی تنظیم کے تحفظات کا ازالہ نہیں ہوتا اور اس حوالے سے واضح ہدایات جاری نہیں ہوتیں تب تک ضلعی تنظیم تمام امور اور شکست کے ذمہ داروں کا مکمل بائیکاٹ کرے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست ہونے پر تحقیقاتی رپورٹ طلب کی تھی، وزیراعظم نے اس حوالے ذمہ داروں کا تعین کر کے فوری طور پر رپورٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ قبل ازیں لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں شکست پر رپورٹ تیار کی گئی تھی۔
 

Haha

Minister (2k+ posts)
جیسے جنرل حمید گل نے برسوں پہلے کہا تھا ایک وقت آئے گا جب طالبان امریکہ کی مدد سے امریکہ کو ہرائیں گے
اور وہ سو فیصد سچ ثابت ہوا
اسی طرح پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کی مدد سے پیُ ٹی آئی کو ہرا یا ہے