رجسٹرڈ ریٹیلر سے خریداری کی ترویج،ایف بی آرنے انعامی سکیم متعارف کرادی

12fbranaam.jpg

وفاقی بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر ) نے پوائنٹ آف سیل سے خریداری کو فروغ دینے کیلئے انعامی سکیم شروع کردی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایف بی آ ر کے ترجمان کی جانب سے اس مہم کیلئے بنائے گئے ویڈیو ایڈ اور اخباری اشتہارات کے نمونے شیئر کیے گئے جس میں ایف بی آر نے لوگوں کو ویری فائیڈ پی او ایس آؤٹ لیٹس سے خریداری کی ترغیب دی ہے اور عوام میں اس رجحان کو پیدا کرنے کیلئے 10 لاکھ روپے تک کا انعام بھی رکھا ہے جو قرعہ اندازی کے ذریعے خوش قسمتوں کو دیا جائے گا۔

اشتہار میں عوام سے ویری فائیڈ پی او ایس آؤٹ لیٹس سے خریداری، پکی رسید کی وصولی اور رسید کو تصدیق کرنے کے حوالے سے تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

ویڈیو ایڈ کو شیئر کرتے ہوئے ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے انتظار کے بعد پاکستان کے تمام مین سٹریم ٹی وی چینلز پر اگلے 2 ماہ کیلئے یہ اشتہار چلائے جائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1469565989834665995
ایف بی آر نے عوام سے درخواست بھی کی کہ یہ اہم معلومات اپنے حلقہ احباب اور سے شیئر کریں اور انہیں بھی پی او ایس پرائز اسکیم میں حصہ لے کر لاکھوں روپے کے انعامات جیتنے کا موقع فراہم کریں۔

یادرہے کہ گزشتہ روز ایف بی آر کے ترجمان نے اخباری اشتہارات بھی ٹویٹر پر شیئر کیے تھے اور کہا تھا کہ اس مہم کا مقصد ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے اس نظام کو لاکر شفافیت کے دائرے کو پھیلانا اور ملکی آمدن کی لیکج کو روکنا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1469361616605130759
ایف بی آر کے مطابق اس مہم کا ایک اور مقصد عوام سے ریٹیل کاؤنٹرز پر لیے گئے سیلز ٹیکس کو قومی خزانے میں جمع کروائے جانے کو یقینی بنانا بھی ہے۔