رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کا قیام، صدر عارف علوی نے آرڈیننس جاری کر دیا

rehm1121.jpg


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔

آرڈیننس کے مطابق رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی چیئرمین اور 6 ممبران پر مشتمل ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے پیٹرن اِن چیف ہوں گے۔

اس اتھارٹی کے چیئرمین کا تقرر وزیراعظم کریں گے، اتھارٹی انصاف اور فلاحی ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے عملی اقدامات کرے گی۔


رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی نوجوانوں کی کردار سازی کے لئے سیرت النبی ﷺ اور احادیث پر تحقیق کرے گی۔

اس کے علاوہ اتھارٹی سیرت النبی ﷺ کو نصاب کا حصہ بنانے کے لئے متعلقہ ماہرین سے بھی مشاورت کرے گی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔