رشید احمد ساقی ،ہمارے قومی ہیرو ارشد ندیم کے کوچ رہبر

13%D8%B1%D8%A7%D8%B3%D8%B9%D8%B9%D8%AF%D8%B3%D8%A7%D9%82%DB%8C.jpg

یہ ہیں رشید احمد ساقی ،ہمارے قومی ہیرو ارشد ندیم کے کوچ رہبر مربی ، آج ارشد ندیم جس مقام پر ہے اللہ کے کرم اور اس شخص کی محنت ریاضت اور سرپرستی کا نتیجہ ہے۔

رشید احمد ساقی خود بھی اتھلیٹ رہ چکے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن خانیوال کے صدر رہ چکے ہیں ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے کوچ ہیں ، ایک وہ وقت بھی تھا جب میاں چنوں کے دور دراز ایک چک کے لڑکے کے پاس بوٹ تھے نہ نیزہ ، یہ وہ مہربان شخص ہے جس نے اپنی گرہ سے اس کو یہ سامان مہیا کیا کوئی شک نہیں ھیرے کی قدر ایک جوہری ہی پرکھ سکتا ہے۔


اگر ان کا سایہ ارشد ندیم کو میسر نہ آتا تو اس نوجوان کا ٹیلنٹ ضائع ہو جاتا ، ایک 15 سالہ لڑکے کی پرورش تربیت اور مشق اس انداز میں کر دی کہ آج وہ عالمی افق پہ چھا گیا ، اس کے کیرئیر اور نوکری کا پہرا اس طرح سے دیا کہ ، ایک مڈل کلاس پاس لڑکا آج واپڈا میں 18 ویں گریڈ کا افسر ہے ، ماں باپ کے ساتھ ساتھ آج ارشد ندیم کے استاد محترم کس قدر خوش ہیں کہ ان کی اتنے برس کی ریاضت کا ثمر اللہ نے اس انداز میں دیا کہ ان کے شاگرد رشید نے کامن ویلتھ گیمز کا 24 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

سلامت رہیں ساقی صاحب آپ بھی پاکستان کا فخر ہیں میں نے تھوڑی دیر قبل فون پر اہلیان گجرات اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اس عظیم استاد اور کوچ کو اس فقید المثال تاریخ ساز کامیابی پر مبارکباد پیش پیش کر دی ہے۔

عامر عثمان عادل