رن اؤٹ ہونے کا غصہ، کھلاڑی نے "بلا" ساتھی کو دے مارا


کرکٹ کی دنیا میں اکثر و بیشتر ایسے دلچسپ واقعات رونما ہوتے ہیں جنہیں ایک عرصے تک یاد رکھا جاتا ہے لیکن حال ہی میں انگلینڈ میں ولیج کرکٹ کے دوران ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس میں بلے باز نے رن آؤٹ ہونے پر شدید غصے کا اظہار کیا۔

اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلے باز شاٹ کھیلتا ہے اور رن لینے کی کشمکش میں مبتلا بالآخر رن لے ہی لیتا ہے۔

اس کے رن لینے سے قبل ہی ساتھی بلے باز کریز سے نکل جاتا ہے گیند اس کی توقع سے پہلے واپس کریز پر آ جاتی ہے جس کے نتیجے میں وہ رن آؤٹ ہو جاتا ہے۔

رن آؤٹ ہونے کا غصہ نکالنے کیلئے وہ اپنا بلا ہوا میں پھینکتا ہے جو آ کر اسی کے ساتھی کھلاڑی (بلےباز) کو لگتا ہے جو ابھی کریز پر کھیلنے کیلئے موجود ہے۔

کھلاڑی نے اپنی غلطی محسوس ہونے پر ساتھی کھلاڑی سے فوری معافی مانگ لی۔ جب کہ بیٹسمین کو ساتھی کی جانب سے بیٹ لگنے پر مخالف کھلاڑی خوب محظوظ ہوئے اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مزکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور مختلف کیپشنز کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔