رواں سال معاشی ترقی کی شرح 5اعشاریہ97 فیصد تک متوقع ہے،این اے سی

11gdpforecastptihappy.jpg

سیاسی بحران کا شکار ہونے کےباوجود ملک کی معاشی ترقی کی رفتار سست نہیں ہوئی اور رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 6فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعدادوشمار نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں پیش کیے گئے جس کے مطابق گزشتہ مالی سال ملکی معیشت کا حجم36ہزار573 ارب روپے تھا جو رواں برس بڑھ کر38ہزار755ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1526938750818852871
اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں برس بدترین سیاسی بحران کے باوجود اور گزشتہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے بحث معاشی ترقی کی رفتا رمیں کمی نہیں آئی ہے بلکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں معاشی ترقی کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے،مالی سال 2021 میں جی ڈی پی گروتھ کی شرح5اعشاریہ 74 فیصد تھی جو اس سال بڑھ کر 5اعشاریہ97 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1526968471774535685
شعبہ خدمات میں ترقی کی شرح 6اعشاریہ 19 فیصد، صنعتی شعبے میں 7اعشاریہ19 فیصد اور زرعی سیکٹر میں 4اعشاریہ 40 فیصد شرح ترقی ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش کیے جانے والے ان اعدودشمار پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کی معاشی پالیسیوں کے سبب مسلسل دوسرے سال معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد پر ہے۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ رواں مالی سال 6فیصد کی معاشی ترقی پی ڈی ایم کے منہ پر تمانچہ ہے جو ہمیں نااہل اور سیلکٹڈ کہا کرتے تھے، کورونا بحران کے بعد ایسی کارکردگی شاندار ہے، عمران خان کی بہترین قیادت اور معاشی ٹیم کی کارکردگی کے بعد اب پی ڈی ایم کو ہماری پرفارمنس کا مقابلہ کرکے دکھانا ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1526933580408098817
سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ دوسرے مالی سال میں بھی تحریک انصاف کی مضبوط معاشی ترقی، تاہم حکومت میں نئے آنےو الے اس تسلسل کو توڑنےکیلئے سر توڑ کوششیں کررہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1526908291343056897
سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے بھی اس معاملے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ ہم نے مسلسل دوسرے سال میں 6 فیصد کی معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرلیا، آپ اندازہ لگائیں کہ آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک اور اے ڈی بی کے علاوہ کون ہے جو مسلسل دوسرے سال میں بھی بدقسمت ٹھہرا ہے؟اگر کسی کو یاد ہوتو نام ضرور لیں۔

https://twitter.com/x/status/1526916484655902720
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
PTI not only took bold/unpopular decisions but all economic indicators Like Revenue collection, exports, remittances, job creation, GDP etc went into positive as well.

While Noon leak is known to ruin economy/institutions, not to build it.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور