روسی صدر پیوٹن اپنی عوام میں کتنے مقبول ہیں؟ سروے سامنے آگیا

3putinmaqboliat.jpg

روسی صدر ولادی میر پیوٹن پر عوام کا اعتماد مزید بڑھ گیا، یوکرین اور روس کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد ایک سروے کیا گیا ہے، جس میں عوام کا اعتماد مزید بڑھ گیاہے۔

آل رشیا پبلک اوپینین ریسرچ سینٹر کے شائع سروے رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن پر روسی عوام کے اعتماد کی سطح گزشتہ ہفتے میں 1.2 فیصد پوائنٹس کے اضافے سے 81.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

سروے رواں ماہ 15-21 اگست کو 18 سال سے زیادہ عمر کے 1,600 جواب دہندگان پر مشتمل گروپ سے کیا گیا،سروے میں روسی شہریوں سے پوچھا گیا کہ کیا وہ صدر پوتن پر بھروسہ کرتے ہیں، تو سروے کے 81.2 فیصد شرکا نے ہاں میں جواب دیا۔


روسی شہریوں کا کہنا تھا کہ روسی صدر جس طرح سے اپنی ذمہ داریوں کو سنبھال رہے ہیں وہ قابل اعتماد ہے، رائے شماری میں حصہ لینے والوں میں سے اکثریت نے روسی حکومت کے کام پر اظہار اطمینان کیا۔

روسی شہریوں نے روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کے کام پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، سروے کے مطابق تقریباً 62.9 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ روسی وزیر اعظم میخائل مشسٹین پر بھروسہ کرتے ہیں۔

سروے کے مطابق روسی حکمران سیاسی پارٹی یونائیٹڈ رشیا پارٹی کے لیے عوامی حمایت کی سطح 39.3 فیصد رہی،روسی کمیونسٹ پارٹی کے لیے سطح 0.6 فیصد پوائنٹس کی کمی سے 10.7 فیصد اور نیو پیپلزپارٹی کے لیے 0.1 فیصد پوائنٹس کی کمی سے 4.3 فیصد رہ گئی۔

روسی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے 0.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جو 8.6 فیصد تک پہنچ گیا، جب کہ ’اے جسٹ رشیا فار ٹروتھ‘ کے لیے عوامی حمایت 5.4 فیصد رہی۔

روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جنگ جاری ہے، روسی فوج یوکرین کےمتعدد مقامات پر حملے کرکے تباہ کرچکی ہے، عوام اپنے صدر کے اقدام اور کارروائیوں سے مطمئن ہیں۔