روسی قونصل جنرل عمران حکومت کے روس سے تیل خریداری سے متعلق معاہدے سے لاعلم

russimanc11.jpg

کراچی میں روسی قونصل نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس میں تجارت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا تاہم تیل کی خریداری کے معاہدے کی تفصیل یا پاکستانی وزرا کے روس سے تجارتی رابطے کی تفصیلات کا انہیں علم نہیں۔ البتہ یہ معاملات زیر غور ضرور رہے ہیں۔

غیر ملکی قونصل جنرل آندرے وکٹرووچ فیڈروف نے کہا غیرقانونی مغربی پابندیوں کا حل نکالا جائے تو روس اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون بڑھ سکتا ہے۔ تیل، گیس، توانائی اور زراعت سمیت کئی شعبوں میں دونوں ممالک ایک دوسرے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے حل میں مغربی ممالک سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ جب بھی پرامن مذاکرات کا عمل شروع ہونے لگتا ہے روک دیا جاتا ہے اور اس کے تانے بانے واشنگٹن سے ملتے ہیں۔ البتہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ایک دوسرے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا مغرب کی ’غیرقانونی پابندیوں‘ کی وجہ سے پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کا عمل متاثر ہے۔ دونوں ممالک کو مل کر بیٹھنا ہو گا اور اس کا حل تلاش کرنا ہو گا۔ کیونکہ پاکستان زراعت، میڈیکل و سرجیکل سمیت کئی شعبوں میں روس کو مدد فراہم کر سکتا ہے۔

روس یوکرین تنازع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔ ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ روسی شہریوں کو قتل کرے۔ گزشتہ آٹھ سال سے یوکرین سے بات چیت کے ذریعے معاملات طے کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی تاہم مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں سپیشل آپریشن شروع کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کوئی جنگ نہیں ہے یہ ایک سپیشل آپریشن ہے۔ مغربی ممالک اس میں جلتی آگ پر تیل کا کام کر رہے ہیں۔
 

stoic

Minister (2k+ posts)
تفصیل یا پاکستانی وزرا کے روس سے تجارتی رابطے کی تفصیلات کا انہیں علم نہیں۔ البتہ یہ معاملات زیر غور ضرور رہے ہیں۔
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
ابھی تحریری معائدہ نہی ہوا تھا۔ ہوا ہوتا تو موجودہ حکومت کو وہ تیل اور گیس لینی پڑتی اور ان کا ابا (اسٹیبلشمنٹ) بھی انکار نہ کر سکتا۔ پوٹن اور عمران کے درمیان اس پر بات ہو چکی تھی اور کسی معائدے سے پہلے تفصیلات طے کرنا باقی تھیں۔
 

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
Amazing how full of shit our media is. Everyone knows Russia is eager to sell its oil & gas considering the expensive military campaign it's carrying out and the deterioration of its relationship with the west. They still keep spewing up such nonsense. It's the same as when IK said 'absolutely not' all of our low-life media was crying about USA even not asking for military bases. I don't know who in Pakistan is still buying this bull crap.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
وہی نا، نا کوئی معاہدہ تھا، نا ہے، نا ہوگا۔۔۔
نہیں نا، معاملات زیر بحث تھے. اب خارج بحث ہیں اور مفتاح نے ضمانت دی ہے اب معاہدہ نہیں ہوگا
 

Bebabacha

Senator (1k+ posts)
وہی نا، نا کوئی معاہدہ تھا، نا ہے، نا ہوگا۔۔۔
Bhai mahda hu gya yh kisi ne bhi nhi kha.. Yh kha ja rha tha ke mahaday ke qareeb hai or agr india oil le skta hai tu humey kia takleef hai... Sir america ki ji hazoori se nklna hu ga
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
I am sure PTI would have signed an agreement to buy wheat and oil from Russia.They initiated discussions and were preparing the paper work when US used it’s puppets in PDM and removed PTI from power. Pakistani judiciary and establishment aided and abetted US and PDM.Anyway forget about PTI why don’t the imported bhikaris talk to Russia ?.