روس سے تجارت کیلئے بھارتی کمپنیوں نے ایشیائی کرنسیوں کا استعمال شروع کر دیا

15indarusiadollartrade.jpg

بھارتی کمپنیوں نے روس سے تجارت کے لیے ڈالر کے بجائے ایشیائی کرنسیوں کا استعمال شروع کر دیا ہے جبکہ ریزرو بینک آف انڈیا نے اجناس کی خریداری کیلئے بھارتی روپے میں ادائیگیوں کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ انڈسٹری ذرائع اور کسٹمز دستاویزات کے مطابق روس پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی کے خطرات سے بچاو کیلءے بھارتی کمپنیوں نے روس سے تجارت کے لیے ڈالر کے بجاءے ایشیائی کرنسیوں کا استعمال شروع کر دیا ہے جبکہ ریزرو بینک آف انڈیا نے اجناس کی خریداری کیلئے بھارتی روپے میں ادائیگیوں کی منظوری دے دی۔

بھارت نے روس، یوکرین جنگ کے بعد سے روس سے تیل اور کوءلے کی خریداری میں اضافہ کر دیا ہے، روس سے بھارت نے دیگر ممالک کے مقابلے میں خام مال کی رعایت پر خریداری کی جس سے روس کی بین الاقوامی پابندیوں کے اثرات سے بچنے میں مدد ہوءی جبکہ اطلاع کے مطابق بھارت نے کوءلے کی خریداری کے بڑے معاہدے میں چینی یوآن کا استعمال کیا، بھارتی کمپنیوں نے بھی کوےءلے کی خریداری کے لیے ڈالر کے بجاءے ایشیاءی کرنسیوں کو استعمال کیا۔ روس بھارت کو کوءلہ فراہم کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے، جون کے مقابلے میں جولاءی میں درآمدات 20 لاکھ 6ہزار ٹن ہو گءی ہیں۔

بھارتی تجارتی ذرائع کی فراہم کردہ کسٹم دستاویزات کے اعدادوشمار کے مطابق جون میں بھارتی خریداروں نے 7 لاکھ 42 ہزار ٹن کوءلے کی خریداری کی اور ادائیگی ڈالر کے بجائے دیگر ایشیاءی کرنسیوں میں کی جبکہ گزشتہ چند ہفتوں میں سٹیل اور سیمنٹ کے بھارتی برآمدکنندگان نے ہانگ کانگ ڈالر، یوآن، متحدہ عرب امارات کے درہم اور یورو کا استعمال کیا جبکہ روسی کوئلے کے لیے جون میں 31 فیصد ادائیگیاں یو آن اور 28 فیصد ہانگ کانگ ڈالر کے ذریعے ہوءیں۔ تجارت کیلءے اداءیگیوں میں ڈالر کے علاوہ اماراتی درہم کا چھٹا حصہ جبکہ یورو ایک چوتھاءی سے کم ہے۔

اجناس کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا نے بھارتی روپے میں ادائیگیوں کی منظوری بھی دے دی ہے، بینک آف انڈیا کے اقدام سے روس کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔
بھارتی تاجروں کا کہنا ہے کہ بھارتی اجناس کی درآمدات کیلئے ڈالر غالب کرنسی رہا کیونکہ ملکی زرمبادلہ ذخاءر کا بیشتر حصہ ڈالر پر مشتمل ہے۔ ڈالر کے بجائے کسی دوسری کرنسی میں تجارت کیلئے خریدار کو اصل کرنسی والے ملکوں میں بینکوں کی شاخوں کو ڈالر بھیجنا ہوں گے۔
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ،،،پٹن ،،،مودی کا ہاتھ کیوں دیکھ رہا ہے ؟