روس یوکرین تنازع پرغیرملکی سفیروں کی پریس ریلیز پرپاکستان کا سخت ردعمل

11foreignofficeradamal.jpg

پاکستان نے یورپی سفیروں کی طرف سے روس اور یوکرین تنازع پر جاری کردہ ایک پریس ریلیز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز دفتر خارجہ نے ملک میں تعینات یورپی سفیروں کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز پر تشویش کا اظہار کیا جس میں پاکستان پر روسی حملے کی مذمت کرنے پر زور دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ غیرملکی سفیروں کی طرف سے بیان بازی سفارتی روایت نہیں ہے اور ہم نے حالیہ یورپی سفیروں کی طرف سے پریس ریلیزجاری کرنے پرتحفظات کا اظہار کیا ہے، یورپی ممالک کے مشنز کی جانب سے ایسی زبان کا استعمال ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی سفیروں کی طرف سے پریس ریلیز جاری کرنا قابل قبول نہیں، دفترخارجہ اور خارجہ سیکرٹری نے معاملہ یورپی سفارتخانوں کے ساتھ اٹھایا ہے اور یورپی سفارتخانوں نے تسلیم کیا کہ ایسی پریس ریلیزانہیں جاری نہیں کرنی چاہیے تھی۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ سیکرٹری خارجہ امور نے یہ معاملہ سفیروں کے ساتھ اٹھایا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم یوکرین کی صورت حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں، اور بین الاقوامی برادری کے اراکین کے ساتھ فعال طور پر منسلک رہے ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں پر کاربند ہے، اسی طرح پاکستان سب کے لیے یکساں تحفظ کے اصول کو برقرار رکھتا ہے۔ ان اصولوں کا مستقل اور عالمی طور پر احترام کیا جانا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو حالیہ واقعات پر گہری تشویش ہے اور یہ سفارت کاری کی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔

خیال رہے کہ مختلف ممالک کے سفرا اورہائی کمشنرز کی جانب سے پاکستان کو یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کرنے اور عالمی قوانین کی حمایت کرنے پر اصرارکیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 24 فروری کو روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہر روسی افواج کے محاصرے میں ہیں۔ پاکستان نے اس معاملے پر آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا رہنے کا فیصلہ کیا اور روس یوکرین کشیدگی کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے، اس کے علاوہ پاکستان نے یوکرین پر روسی حملے کے معاملے پر ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔
 
First Strike

Chief Minister (5k+ posts)

یورپی یونین دی پین دی سری

مغربی ممالک سمجھتے ہیں کہ ماضی کی طرح پاکستان کو دباؤ میں لا کر اپنی مرضی کے فیصلے کروا سکتے ہیں لیکن وہ بھول گئے کہ پاکستان کا وزیراعظم عمران خان ہے اور وہ صرف پاکستان سے مخلص ہے کسی کی غلامی نہیں کر سکتا
 
Tit4Tat

Minister (2k+ posts)

یورپی یونین دی پین دی سری

مغربی ممالک سمجھتے ہیں کہ ماضی کی طرح پاکستان کو دباؤ میں لا کر اپنی مرضی کے فیصلے کروا سکتے ہیں لیکن وہ بھول گئے کہ پاکستان کا وزیراعظم عمران خان ہے اور وہ صرف پاکستان سے مخلص ہے کسی کی غلامی نہیں کر سکتا

ttp say bhee kafi mukhlis hain yeh mausoof
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
یوکرائن کو خودمختاری کی جنگ دھکیلنے والوں کو پاکستان کو آزادی رائے کا اختیار دینا چاہے
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
There is nothing so permanent except change
and
Pakistan has changed for good under the leadership of incumbent Prime Minister
Imran Khan.

Inn logoun ko jitni jaldi yeh baat samjh main aa ja'aye uutna hee behter hai.
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ابھی تک بیانات پر اٹکے ہوے ہیں ورنہ وزیر خارجہ کو فوری طور پر ایک لیٹر ٹائیپ کروا کے ان سب یورپین یا دیگر ملکوں کے وزرا خارجہ اور پاکستان میں سفیروں کو بھجوانا چاہئے جس کے پوائینٹ یوں ہونے ضروری ہیں
اس پنگے میں چونکہ امریکہ سب سے آگے ہے جس کے صدر نے ہمارے پی ایم کو کبھی رسمی فون بھی کرنا گوارا نہیں کیا لہذا ہمارا امریکہ سے دور ہوجانا اور روس کے نزدیک ہونا قدرتی امر تھا جس کے صدر نے تین گھنٹے تک ملاقات کی لہذا اب امریکہ کے صدر کو چاہئے کہ فون کی زحمت نہ کرے کوی اٹینڈ نہیں کرے گا
یورپ نے انڈیا کی حمایت میں پاکستان کا کشمیر پر موقف کبھی بھی تسلیم نہیں کیا تو پاکستان کسطرح یوکرائین پر یورپ کا موقف تسلیم کرسکتا ہے؟
یورپ نے انڈیا کو موسٹ فیورٹ نیشن قرار دیا ہوا ہے اور پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا ہوا ہے لہذا پاکستان سے سپورٹ مانگتے ہوے انہیں ڈب کے مرجانا چاہئے۔ بہتر ہوگا انڈیا سے ووٹ مانگیں
انڈیا نیٹو کا سٹریٹجک پارٹنر بھی ہے جس کی فوج دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے لہذا بھارت سے کہیں کہ وہ یوکرائین یا پولینڈ میں اپنی فوج اور ائر فورس بھجواے
مزید پوائینٹ خود لکھ لیں تنخواہیں تم لوگ اینٹھتے ہو ببر شیر نے مفت میں ٹھیکا لیا ہوا ہے؟؟؟
 
jani1

Chief Minister (5k+ posts)
یہ پوائینٹ بھی ضروری ہے۔۔جو تم بھول گئے۔
ہمارے وزیر اعظم کی پتلون واپس کرو۔۔بے غیرتو۔۔

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
یہ پوائینٹ بھی ضروری ہے۔۔جو تم بھول گئے۔
ہمارے وزیر اعظم کی پتلون واپس کرو۔۔بے غیرتو۔۔

Bro. We should appreciate Bubber Shair for his patriotic stance. There shall be many occasions where you can settle the score. Nahi?
 
Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
یہ ابھی تک بیانات پر اٹکے ہوے ہیں ورنہ وزیر خارجہ کو فوری طور پر ایک لیٹر ٹائیپ کروا کے ان سب یورپین یا دیگر ملکوں کے وزرا خارجہ اور پاکستان میں سفیروں کو بھجوانا چاہئے جس کے پوائینٹ یوں ہونے ضروری ہیں
اس پنگے میں چونکہ امریکہ سب سے آگے ہے جس کے صدر نے ہمارے پی ایم کو کبھی رسمی فون بھی کرنا گوارا نہیں کیا لہذا ہمارا امریکہ سے دور ہوجانا اور روس کے نزدیک ہونا قدرتی امر تھا جس کے صدر نے تین گھنٹے تک ملاقات کی لہذا اب امریکہ کے صدر کو چاہئے کہ فون کی زحمت نہ کرے کوی اٹینڈ نہیں کرے گا
یورپ نے انڈیا کی حمایت میں پاکستان کا کشمیر پر موقف کبھی بھی تسلیم نہیں کیا تو پاکستان کسطرح یوکرائین پر یورپ کا موقف تسلیم کرسکتا ہے؟
یورپ نے انڈیا کو موسٹ فیورٹ نیشن قرار دیا ہوا ہے اور پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا ہوا ہے لہذا پاکستان سے سپورٹ مانگتے ہوے انہیں ڈب کے مرجانا چاہئے۔ بہتر ہوگا انڈیا سے ووٹ مانگیں
انڈیا نیٹو کا سٹریٹجک پارٹنر بھی ہے جس کی فوج دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے لہذا بھارت سے کہیں کہ وہ یوکرائین یا پولینڈ میں اپنی فوج اور ائر فورس بھجواے
مزید پوائینٹ خود لکھ لیں تنخواہیں تم لوگ اینٹھتے ہو ببر شیر نے مفت میں ٹھیکا لیا ہوا ہے؟؟؟
Stay blessed.
 
Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
What a pleasant surprise from Foreign Office lead by Jhon Kerry and CFR associate.
 
stargazer

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ابھی تک بیانات پر اٹکے ہوے ہیں ورنہ وزیر خارجہ کو فوری طور پر ایک لیٹر ٹائیپ کروا کے ان سب یورپین یا دیگر ملکوں کے وزرا خارجہ اور پاکستان میں سفیروں کو بھجوانا چاہئے جس کے پوائینٹ یوں ہونے ضروری ہیں
اس پنگے میں چونکہ امریکہ سب سے آگے ہے جس کے صدر نے ہمارے پی ایم کو کبھی رسمی فون بھی کرنا گوارا نہیں کیا لہذا ہمارا امریکہ سے دور ہوجانا اور روس کے نزدیک ہونا قدرتی امر تھا جس کے صدر نے تین گھنٹے تک ملاقات کی لہذا اب امریکہ کے صدر کو چاہئے کہ فون کی زحمت نہ کرے کوی اٹینڈ نہیں کرے گا
یورپ نے انڈیا کی حمایت میں پاکستان کا کشمیر پر موقف کبھی بھی تسلیم نہیں کیا تو پاکستان کسطرح یوکرائین پر یورپ کا موقف تسلیم کرسکتا ہے؟
یورپ نے انڈیا کو موسٹ فیورٹ نیشن قرار دیا ہوا ہے اور پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا ہوا ہے لہذا پاکستان سے سپورٹ مانگتے ہوے انہیں ڈب کے مرجانا چاہئے۔ بہتر ہوگا انڈیا سے ووٹ مانگیں
انڈیا نیٹو کا سٹریٹجک پارٹنر بھی ہے جس کی فوج دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے لہذا بھارت سے کہیں کہ وہ یوکرائین یا پولینڈ میں اپنی فوج اور ائر فورس بھجواے
مزید پوائینٹ خود لکھ لیں تنخواہیں تم لوگ اینٹھتے ہو ببر شیر نے مفت میں ٹھیکا لیا ہوا ہے؟؟؟
Yeh aaj kiya huwa? Sara he such likh deya? Dair aye durust aye.