روشن ڈیجیٹل پروگرام، اوورسیز پاکستانی اب گھر بھی خرید سکیں گے، وزیراعظم

roshan-imran-khan.jpg


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل پروگرام کے تحت اب بیرون ملک مقیم پاکستانی گھر بھی خرید سکیں گے۔

وزیراعظم عمران خا ن نے اسلام آباد میں سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کا افتتاح کردیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قانونی طریقے سے وطن پیسے بھجوانے پر اضافی پوائنٹس دینا ہے۔


انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مشکل ترین وقت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے سپورٹ کیا ہے، ان کیلئے مزید پروگرام لارہے ہیں، اوور سیز پاکستانی سب سے زیادہ پیسہ پلاٹوں کی خرید میں لگاتے ہیں، بدقسمتی کے کہ ماضی میں ان کے ساتھ بہت فراڈ ہوئے، ہم نے جو پروگرام متعارف کروایا اس کے ذریعے اوور سیز پاکستانی گھر بھی خرید سکتے ہیں اور ریئل اسٹیٹ بزنس میں سرمایہ کاری بھی کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی اپنی ایکسپورٹس پر توجہ نہیں دی تھی اس سال ہماری برآمدات بلند ترین سطح پر ہوں گی، ہمارے معاشی ماڈل پر چلنے والا ملک سنگاپور آج کہاں پہنچ چکا ہے، ہمارے ملک میں معیشت بہتر ہونے لگتی ہے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ جاتا ہے۔