روپیہ کمزورڈالرتاریخ کی بلندترین سطح پرجاپہنچا،اسٹاک مارکیٹ بھی مندی کاشکار

4.jpg

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ نہ تھم سکا، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹر بینک میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا اور امریکی ڈالر مزید صفر اعشاریہ11 فیصد مہنگا ہوگیا۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز 168 روپے 94 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہونے والے امریکی ڈالر 18 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 169 روپے12 پیسے پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 90 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر 170 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1438087615975149573
آج کے دن کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ایک موقع پر ڈالر 169 روپے 70 پیسے کی سطح تک پہنچ گیا تھا ، اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مداخلت کی جس کے بعد ڈالر کی قدر میں تنزلی دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں اوردرآمدات میں اضافے کے باعث روپیہ تنزلی کا شکار ہے، ملک میں حالیہ معاشی صورتحال کی بے یقینی بھی ڈالر کی مقامی مارکیٹ میں طلب میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

Whats-App-Image-2021-09-15-at-4-58-33-PM.jpg


دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 174.62 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 46716.72 پوائنٹس تک پہنچا جبکہ کاروبار میں 0.37 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی اور 11 کروڑ 80 لاکھ 95 ہزار 679 شیئرز کا لین دین ہوا۔
 

fahid_asif

Senator (1k+ posts)
باتوں سے ڈیفینڈ کرتے رہے تو یہی کچھ ہو گا۔ خان صاحب کو ہر معاملے پر کڑی نظر رکھ کر نا صرف احکامات جاری کرنا چاہئے بلکہ معاملے کو حل کرنےسے پہلے بھولنا نہیں چاہئے۔
میں کوئی ماہر معیشت تو نہیں ، ایک پرائیویٹ ٹیچر ہوں۔ ہمارے حالات تنزلی کی طرف جا رہے ہیں اور طرفہ تماشہ یہ کہ جن سے امیدیں تھیں وہی مایوس کر رہے ہیں۔
جرائم پیشہ عناصر سرعام دندنا رہے ہیں، ٹیکس چور امیر سے امیر ہوتے جارہے ہیں، جہالت دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہی ہے، سرکاری عمال کی بدععنوانی عروج کو پہنچی ہوئی ہے، پولیس اور مجرم میں وردی کے علاوہ تمام فرق مٹ کر رہ گئے ہیں،
اللہ سے دعا ہے کہ آسانی والا معاملہ فرمائے اور ان تمام مسائل میں سے جہالت اور ذہنی پسماندگی کو پہلے ختم فرمائے۔
 

sawan1

Senator (1k+ posts)
پیٹرول 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا جس کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آے گا اس مہنگائی کے اثرات غریب طبقے پر ہونگے
نوٹ : قوم یوتھ پر اس کے کوئی اثرات نہیں کیونکہ انکا کاروبار رات 12 بجے کے بعد شروع ہوتا ہے