روپے کی بے قدری میں کمی نہ آ سکی، ڈالر 214 روپے کا ہوگیا

9psxdollar20jun.jpg

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل ٹوٹ نہ سکا اور امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی اونچی اڑان تھم نہ سکی اور روپے کی قدر میں بدترین گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی بدترین مندی سے سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان پہنچا ہے۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران گزشتہ روز208 روپے 75 میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج مزید 1 روپے 21 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 209 روپے96 پیسے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 214 روپے کی سطح پر فروخت ہورہا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں بھی صورتحال کچھ ایسی ہی رہی اور آج کاروبار کے دوران کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈانڈیکس میں 363اعشاریہ78 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔

Whats-App-Image-2022-06-20-at-7-54-26-PM.jpg


گزشتہ روز 42ہزار140 اعشاریہ76 پوائنٹس کی سطح پر بند ہونے والا ہنڈرڈ انڈیکس آج ایک موقع پر42ہزار 357پوائنٹس تک اوپر اور 41ہزار740 پوائنٹس تک نیچے جانے کے بعد 41ہزار776 اعشاریہ 98 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
I am very disappointed with DG ISPR.He is an economics expert yet he is not offering an pearls of wisdom regarding the crash of the stock market and devaluation of the rupee.We want to know why the rupee is losing it’s value every day.
 

Sarkash

Minister (2k+ posts)
اس سڑے ہوے مکس آچار کو حکومت میں لانے والے نیوٹرل کیا اب بھی پریس کانفرنس کریں گے کہ جب سے نئی حکومت آئی ہے روپیہ مستحکم ہوا ہے؟

لعنت انٹر پاس چولوں پے​
 

Aslan

Chief Minister (5k+ posts)
In some parts of Pakistan dollar exchange rate was reported( by a well known anchor) to be 216 and 218.The rupee is losing it’s value due to uncertainty and speculation.People have no idea how long the imported government will last or if it can control inflation.The agreement with IMF is a long way off.