روپے کی قدر میں مزید کمی، اسٹاک مارکیٹ بھی شدید مندی کا شکار

dollar-rp-haftware-psx1112.jpg


ملک میں معاشی سرگرمیوں میں ایک بار پھر منفی رجحان دیکھا جارہا ہے، ایک طرف ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی تو دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ بھی شدید مندی کا شکار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ23 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی صفر اعشاریہ 62 فیصد منفی کاروباری رجحان رہا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز جو امریکی ڈالر 185 روپے 45 پیسے میں فروخت ہورہا تھا آج اس میں 42 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور ڈالر مزید مہنگا ہونے کے بعد 185 روپے87 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1519611017453613057
دوسری جانب کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بھی آج سرمایہ کاروں کیلئے ایک برا دن رہا، پورے دن کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 283 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے سرمایہ کاروں کواربوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوا تو ہنڈرڈ انڈیکس45ہزار533اعشاریہ 30 پوائنٹس پر موجود تھا جس میں پورے دن کے دوران ایک پوائنٹ کا بھی اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا، ایک موقع پر انڈیکس44ہزار 656 اعشاریہ 96 پوائنٹس کی سطح تک گر بھی گیا۔
6d9f5fae-bba0-4e1c-81f4-32403d3a7b0f.jpg


تاہم کاروبار کے اتار چڑھاؤ کے بعد انڈیکس 283اعشاریہ 89 پوائنٹس کمی کے بعد 45ہزار249 اعشاریہ41 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
Regime change ka maqsad ye tha ky paisa kamaya jaye, her kam serkari kharch per ho, iftar and umrey kiye jayein!!

Economy Pakistani awam ka masla hy, ashrafia ka nahi
 

doctornoname

MPA (400+ posts)
IMPORTED HAKOOMAT aur choron money launderer dakoo Maqsood Chapari KAA TURJMAAN DG ISPR. KAHAN HAI ? Wohi jo btaa raha thaa kej America aur bajway ki sazish regime change ke baaf economy musthaakam huwi. Hai aur dollar 6 rupees neechay gaya hai