روپے کی قدر میں کمی رک گئی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت کاروبار

psx12.jpg


ملک میں معاشی سرگرمیوں پر چھایا منفی رجحان ٹوٹ گیا ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت کاروبار دیکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کو روکنے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا گزشتہ روز ڈالر کی غیر قانونی سمگلنگ روکنے کے اقدامات نے کام دکھانا شروع کردیا ہے۔

آج انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جس کے بعد گزشتہ روز 170روپے96 پیسے میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر 9 پیسے کمی کے بعد 170 روپے87 پیسے میں فروخت ہوا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1446055430216732673
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا ہے اور مارکیٹ میں صفر اعشاریہ 48 فیصد کی تبدیلی دیکھی گئی ہے۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 44ہزار947 پوائنٹس کی سطح تک گیا تاہم اتار چڑھاؤ کے بعد انڈیکس212اعشاریہ81 پوائنٹس اضافے کے بعد 44ہزار586اعشاریہ 4 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

8962e0ca-11da-4e0e-beeb-d0b217e57e8b.jpg


یادرہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے افغانستان ڈالرز لے جانے کی فی کس حد میں 4 ہزار روپے کی کمی کردی تھی، فیصلے کے تحت اب افغانستان جانے والے افراد 5 ہزار امریکی ڈالرز کے بجائے صرف 1 ہزار ڈالر لے جاسکیں گے ، جبکہ سالانہ امریکی ڈالر ز لے جانے کی حد بھی کم کرکے صرف 6 ہزار کردی گئی ہے۔
 

Curious_Mind

Senator (1k+ posts)
ہمیشہ دیر کر دیتے ہیں کوئی بھی اقدام کرتے ہوئے۔
اگر اسٹیٹ بنک یہ اقدامات پہلے کر لیتا تو اتنا نُقصان نہ ہوتا
 

Curious_Mind

Senator (1k+ posts)
Hopefully it will stay stable.
Even if stays stable, the drop in rupee value cannot be recovered and the $billions lost by investors will shake confidence of investors.
Any expat Pakistani investor who invested by sending remittances in past couple of years have already lost 10% of their investments due to devaluation.