روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی

8dolarpsx7jan.jpg

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایکسچینج ریٹ کیلئے انٹربینک مارکیٹ کے اعدادوشمار کی تفصیلات جاری کی گئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آج انٹر بینک میں کاروبار شروع ہوا تو امریکی ڈالر176 روپے92 پیسے کا تھا تاہم پورے دن کاروبار کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں پچیس پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر176 روپے 67 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

https://twitter.com/x/status/1479395773683052547
دوسری جانب حصص کی منڈیوں میں بھی آج مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، کراچی اسٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آرہی ہیں جن کے مطابق آج کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں ڈھائی سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2022-01-07-at-5-40-26-PM.jpg


کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کےد وران مجموعی طور پر صفر اعشاریہ 58 فیصد بہتری دیکھی گئی، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 263 اعشاریہ35 پوائنٹس اضافے کے بعد 45ہزار345اعشاریہ65 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد مارکیٹ کا مجموعی حجم 5ارب87کروڑ55 لاکھ8ہزار714 تک پہنچ گیا ہے۔