ریاست کی رٹ

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
سینے پر گولی کھاتے لوگوں کو دیکھ کر اتنی بات تو سمجھ میں آ جاتی ہے،کہ لوگ اس معاملے میں نفع نقصان کی پروا نہیں کرتے ۔جان دے بھی آسانی سے دیتے ہیں، اور لے بھی لیتے ہیں۔پھرجب پتا ہےتو کیا ضرورت ہے معاملات کو اس نہج تک لیجانے کی کہ نوبت مار کٹائی تک پہنچ جائے؟
Who started this chaos and hooliganism?
 
angryoldman

Minister (2k+ posts)
Sir the world is global village. Every single guy has access to internet and using it he can reach anywhere in the world. Stop using this excuse
Actually u r making excuse by saying that common people should take action instead of their government? How could they teach a lesson to france?
For example people of pakistan can take any step for kashmir and government of pakistan allow india our air space even its costless for us.
Unfortunately we r in making of so called Riasat e madina.
 
Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
یہ کوئی ایسی راکٹ سائنس نہیں جس کے لئے کسی پیشین گوئی کی ضرورت ہو۔ حکومت اور ٹی ایل پی والے سب کو معلوم ہے کہ اگر بات بڑھی تو کہاں تک جائے گی۔ مگر کیا کریں مجبور ہیں۔ آپنے یقینا وہ کیلے کا چھلکا والا لطیفہ سن رکھا ہو گا۔ بس یہاں بھی وہی بات ہے۔ شام یمن کا حال دیکھ کر بھی ہم نے اس کیلے کے چھلکے سے ضرور پھسلنے کی کوشش کرنی ہے۔
Government key sath sath TLP ki bhi zinmedari hy!! You must admit this!!
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
اگر کچھ نہیں ہوتا، تو پھر نکال دو، اتنی مزاحمت کی کیا ضرورت ہے۔
اور کچھ ہو نہ ہو، ملک میں فساد رک جائیں گے۔ اگر دیکھا جائے تو حکومت کے پاس ایک اچھا بہانہ ہے، اوراگر وہ چاہے توملک کی صورتحال کا بہانہ بنا کر سفیر کو شکریہ کے ساتھ فرانس کو واپس کر سکتی ہے کہ ہمیں سفیر سے ذیادہ ملک اور اپنے عوام کی سلامتی ذیادہ عزیز ہے۔
جہاں تک فری سپیچ کی بات ہے تو کسی کو کہو کہ چوک میں کھڑا ہو کر القاعدہ کے حق میں دو چار بیان دے کر دکھائے، ساری فری سپیچ ناک کے راستے باہر آ جائے گی۔
چلیں آج فرانس کے سفیر کو نکال دیں۔ اس سے پہلے ڈنمارک میں بھی کچھ ہوا تھا، ان کے سفیر کو بھی نکال دیں، پھر ناروے میں بھی کچھ ہوا تھا، ان کے سفیر کو بھی نکالیں۔ سلمان رشدی کو پناہ دینے کے مسئلے میں برطانیہ کے سفیر کو بھی نکالیں، چین میں مسلمانوں کے کنسنٹریشن کیمپ بنے ہوئے ہیں، ان کے سفیر کو بھی نکالیں۔۔۔۔۔۔ کس کس کو نکالو گے بھائی صاحب؟ کل کو اس حرکت پر پورے یورپ میں خاکے بنیں گے۔۔۔۔۔ کیا کر لوگے؟
 
Kaash kay yeh baat hamara aam shehri samajh jaay. Magar mullah key grift bohat hay in masoom loogo per.
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
چلیں آج فرانس کے سفیر کو نکال دیں۔ اس سے پہلے ڈنمارک میں بھی کچھ ہوا تھا، ان کے سفیر کو بھی نکال دیں، پھر ناروے میں بھی کچھ ہوا تھا، ان کے سفیر کو بھی نکالیں۔ سلمان رشدی کو پناہ دینے کے مسئلے میں برطانیہ کے سفیر کو بھی نکالیں، چین میں مسلمانوں کے کنسنٹریشن کیمپ بنے ہوئے ہیں، ان کے سفیر کو بھی نکالیں۔۔۔۔۔۔ کس کس کو نکالو گے بھائی صاحب؟ کل کو اس حرکت پر پورے یورپ میں خاکے بنیں گے۔۔۔۔۔ کیا کر لوگے؟
اس معاملے سے صرف نظر کر کے دیکھا جائے تو سوائے حکومت گرانے اور بچانے کے اور کچھ کرنے کے لیے ہمارا کوئی ہدف ہے ہی نہیں۔ جن کے ہدف ہوتے ہی ہیں وہ کچھ کرتے ہیں
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
اس معاملے سے صرف نظر کر کے دیکھا جائے تو سوائے حکومت گرانے اور بچانے کے اور کچھ کرنے کے لیے ہمارا کوئی ہدف ہے ہی نہیں۔ جن کے ہدف ہوتے ہی ہیں وہ کچھ کرتے ہیں
جی بلکل ایسا ہی ہے کہ یہاں اصل کھیل حکومت گرانے یا بچانے کا ہورہا ہے۔ اسمیں کہیں ناموس رسالتؐ کا عملی طور کچھ لینا دینا نہیں ہے۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جی بلکل ایسا ہی ہے کہ یہاں اصل کھیل حکومت گرانے یا بچانے کا ہورہا ہے۔ اسمیں کہیں ناموس رسالتؐ کا عملی طور کچھ لینا دینا نہیں ہے۔
ناموس رسالت ہی نہیں کسی اور مقصد اور ہدف کا بھی کچھ لینا دینا نہیں پے۔ بس حکومت گراو حکومت بچاو
 
Gujjar1

Minister (2k+ posts)
جو بھی کرنا ہے کریں پر جنہوں نے توڑ پھوڑ کی ہے ان کو معاف نہ کریں آن کو سخت سے سخت سزا دیں اور مثال قائم کریں دوسروں کے لیے ورنہ یہ لوگ ہر دفعہ ایسے کریں گے۔
 
peaceandjustice

Chief Minister (5k+ posts)
اس وقت حکومت کا ماٹو یہ ہے کہ ریاست کی رٹ کو قائم کرنا ہےچاہے رٹ قائم کرتے کرتے خدانخواستہ ملک کی سالمیت پر ہی سوالیہ نشان کیوں نہ لگ جائے(عرب بہار ایک چھوٹے سے واقعے سے شروع ہوئی تھی، اور اب شام وغیرہ کا کیا حال ہے، وہ سب کے سامنے ہے) ۔ اس سے پہلے مشرف نے بھی لال مسجد میں ریاست کی رٹ قائم کرنے کی کوشش کی تھی، اور اس کے بعد جو خون بہا،( اور آج تک بہہ رہا ہے)، وہ تاریخ کا حصہ ہے، اور اب موجودہ حکومت کو بھی ریاست کی رٹ قائم کرنے کا شوق ہو چلا ہے۔
اس میں شک نہیں کہ تحریک لبیک والوں نے احتجاج کا جو راستہ چنا اسے غنڈہ گردی، اور بدمعاشی سے تعبیر کیا جا سکتا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ یہ ریاست کی رٹ اس وقت کہاں چلی جاتی ہے، جب آئی ایم ایف کی ڈیکٹیشن پر؛
بجلی گیس کی قیمتیں مقرر کی جاتیں ہیں۔
وزرا کی تقرری کی جاتی ہے۔
سٹیٹ بینک وغیرہ کو خود مختاری دی جاتی ہے۔
اداروں کو بیچا جاتا ہے۔
آیف اے ٹی ایف کے ڈر سے قانون سازی کی جاتی ہے۔
بی بی سی کی ایک خبر لگنے پر ریاست یو ٹرن لے لیتی ہے، وضاحتیں دینی شروع کر دیتی ہے۔
جب کمانڈو صدر ایک کال پر پورا ملک امریکا کو گروی رکھ دیتا ہے۔
جب امریکہ ڈرون حملے کر کے بے گناہ بچوں کے چیٹھڑے اڑاتا ہے،۔
کیا ریاست کی رٹ صرف عوام پر جبر کا نام ہے؟
ایسی صورت حال کیوں پیش آتی ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مغرب میں عوام اور حکمرانوں کا قبلہ ایک ہے۔ وہاں اسلام دشمن حکومتیں نہ صرف گستاخی کی کھلی چھوٹ دیتی ہیں، بلکہ اگر مسلمان کوئی ردعمل دکھائیں، تو ساری قیادت "جے سو چارلی" کا نعرہ لگا کر اکٹھی ہو جاتی ہے۔ جبکہ کسی بھی اسلامی ملک میں جب اربوں مسلمانوں کے دل کی شدید ترین آزاری ہوتی ہے،تو مسلمان ممالک پر مسلط نام نہاد مسلمان حکومتیں اپنی عوام کا ساتھ دینے کی بجائے، احتجاج کو دبانے کی کوشش میں لگ جاتی ہیں(عملی اقدامات کی بجائے صرف بیان بازی سے رام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے )۔جس سے اپنے ہی ملک میں تصادم شروع ہو جاتا ہے۔ چنانچہ ملعون لوگ خاکے فرانس اور ڈنمارک میں شائع کرتے ہیں، اور توڑ پھوڑ پاکستان میں شروع ہو جاتی ہے، کیونکہ عوام اور حکومت کا قبلہ ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ اگر موجودہ صورت حال کو ہی دیکھا جائے تو فرانس کی حکومت نے جو قبیح ترین جرم کیا ہے، اس کے لئے سفیر کو نکالنا ، اور بائیکاٹ کرنا بہت معمولی سزا ہے،اور اگر حکومت پوری قوم کے مطالبے پر ایسا کر دیتی ، تو موجودہ صورت حال کبھی پیش نہ آتی۔ حکومت کو سمجھنا ہو گا کہ ساری قوم ناموس رسالت کے مسئلہ پر بہت جذباتی ہے، اور وہ اس معاملے میں کسی دنیاوی نفع نقصان کی پروا نہیں کرتی۔لہذا جلتی پر تیل ڈالنے کی بجائے آگ بجھانے کی ضرورت ہے۔رہاست کو ماں کا کردار ادا کرنا ہو گا۔ورنہ دشمن بہت عرصے سے ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کے لئے تیار بیٹھیں ہیں۔اور اگر کسی بیرونی طاقت نے اپنا کام دکھایا، تو معاملات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں، اور ڈنڈہ بردار بندوق بردار میں بھی تبدیل ہو سکتے ہیں۔
ماخوذ
جس طرح مذہبی پارٹیوں نے اسلام کا ٹھیکہ اٹھایا ہؤا ھے کیا آپ اس قوم کو سنبھال لیں گے جب پاکستان پر پابندیاں لگا دی جائے گی ( اللّٰہ نہ کرے) جب تیل آٹا گھی چینی کی قیمتیں آسمانوں پر جائیں گی تو یہ ہجوم قوم ہی ملک میں قتل وغارت لوٹ مار شروع کر دے گی اور دشمن عناصر کی یہی خواہش ھے کہ پاکستان کو دین کے نام پر تباہ کیا جائے گزشتہ 2سالوں سے عوام میڈیا اپوزیشن مہنگائی مہنگائی کا رونا دھونا کر رھے اور مستقبل میں مہنگائی اور بربادی کا زمہ دار کون ہوگا پاکستان کو غلامی کی جانب لے کر دھکیلا جا رہا ھے ان ملاؤں کو اسلام کی تعلیمات سے سبق سیکھنا چاہیے
اسلام کے شروع کے حالات میں مسلمانوں کے لیے قیامت تک کے لئے ھدایات ہیں جس وقت مسلمان کمزور حالات میں تھے کفار طاقت ور تھے اللّٰہ نے مسلمانوں کو طاقتور بننے کا موقع فراہم کیا اور مظبوط حکمت عملی سے کام لینے کا ٹائم دیا اور پھر اللّٰہ نے کامیابی دلوائی۔
گزشتہ اسٹیبلیشمنٹ اور حکومتوں سے آج کی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا موازنہ نہ کیا جائے بلکہ ان کو ٹائم دیا جائے انشاء اللہ حالات بہتر ہو جائیں گے چند لوگوں کو استعمال کر کے ملک اور قوم کو تباہی کی جانب دھکا دیا جا رہا ھے لہذا حکومت کو کام کرنے دیا جائے اور ادارے اسٹیبلیشمنٹ اور عدالتی نظام کو مل کرحکومت کے نظام کو
مظبوط بنایا جائے کرپٹ سیاست دانوں کی سیاست ختم کر کے سزائیں دی جائیں تاکہ ملک مظبوط ہو اور پاکستان آپنے پیروں پر کھڑے ہو کر مسلمانوں کی رہنمائی کر سکے۔
 
Curious_Mind

Senator (1k+ posts)
سفیر نکلنے کی تکلیف تو فرانس کو ایسی ہو گی، کہ ان کی چیخیں آسمان کو باتیں کریں گی۔کوئی نکالنے والا تو ہو۔
یہ ایسا ہی ہے کہ گائوں کا کسان کسی چوہدری کے سامنے نظر اٹھا کر بات ہی کر لے۔
اور کچھ نہیں تو کچھ خود فرانس سے ہی سیکھ لو، کہ ترکی کے صدر نے ایک بیان دیا تھا، اور فرانس نے سفیر واپس بلا لیا۔
اگر آپکے بقول فرانس کو کوئی فرق نہیں پڑتا تو پھر معاشی پابندیاں اور دوسری دھمکیاں کیوں دی جا رہی ہیں؟
مسلۂ فرانس کو تکلیف پہنچانا ہے یا پھر غُستاخیوں کا مکمل خاتمہ؟
فرانس تو کیا، اگر تمام دُنیا کے سفیروں کو پاکستان سے نکال دیا جائے، کیا اس سے غُستاخیوں کے واقعات ہونا بند ہو جائنگے؟
بلکہ بڑھ جائینگے اور ہو سکتا ہے بہت سے یورپی مُمالک میں سرکاری سطح پر ایسے بے شرم مُقابلوں جا انعقاد کیا جائے۔

Don’t forget what you ultimate Aim is.
It’s not about Ego of Individuals or Countries.
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
آج کل یہ بڑا رٹا رٹایہ جملہ بولا جا رہا ہے کہ اس میں فرانس کا کیا نقصان توڑ پھوڑ تو اپنی ہو رہی ہے , سعودی عرب نے کیا کر لیا ہم کیوں ٹھیکیدار بنے پھرتے ہیں وغیرہ وغیرہ
عرض یہ ہے کہ جس کی جتنی پہنچ ہوتی ہے وہ قدم بھی اسی حساب سے اٹھاتا ہے. عوام.کی پہنچ ہمیشہ سڑکوں اور چوراہوں تک ہی ہوتی ہے ایوانوں میں بیٹھے حرام خوروں کی پہنچ باقی دنیا تک ہوتی ہے جہاں ضمیر اور غیرت کے سودے ہوتے ہیں . جیسے کشمیر کے سفیر نے کچھ عرصہ پہلے بھڑک ماری تھی مظفرآباد میں کہ آپ لوگ باڈر کراس نہ کرنا میں لندن سے واپسی پر آکر بتاؤں گا. بعد میں اسی طرح اپنی ہی عوام.پر آزاد کشمیر میں گولیاں چلا دی.
دوسرا یہ کہ سعودی عرب یا کوئی دوسرا اگر اپنا درس ایمان بھول چکا ہے تو کیا ہمیں بھی وہی کرنا چاہیے ایمان غیرت عقیدت سب کا سودا کر دینا چاہیے؟
ان کے لئے تو ویل العرب کی وعید بھی ہے تو تم بھی گھسیٹ لو اپنے آپ کو اس میں. اور آخری بات کہ جتنے مرضی سجدے کر لو مغرب کو نجات صرف الله کو راضی کرنے سے ہی ملے گی.
عوام کو یہ کہہ کر ڈرایا جاتا ہے کہ اگر فرانس کا ایک سفیر نکالا تو پورا یورپی یونین پاکستانی سفیروں کو نکال دے گا، پابندیاں لگا دے گا وغیرہ وغیرہ۔ مگر یہ بات کرنے والے بے چارے اس بات پر غور کرنے کو تیار نہیں اگر یورپی یونین والے اس چھوٹے سے اقدام پر اتنا بڑا قدم اٹھا سکتے ہیں، تو مسلمان ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم جیسے بڑے ایشو پر ایک سفیر کیوں نہیں نکال سکتے؟۔ اگر تمہارے اندر کی ایمانی غیرت سوئی ہوئی ہے، تو کچھ انہی یورپی یونین والوں کی غیرت سے ہی کچھ ادھار لے لو جن کے ردعمل سے قوم کو ڈرا رہے ہو۔
عجیب بات ہے، مسلمان اگر کائنات کی عظیم ترین ہستی کے لئے ایک سفیر نکالنے کی بات کریں تو وہ شدت پسند ہیں، لیکن ایک سفیر نکالنے پر یورپی یونین والے ستائیس سفیر نکال کر بھی مہذب ہیں، اورذہنی غلاموں نے ان کا یہ حق پہلے ہی تسلیم کر رکھا ہے ۔
 
Tit4Tat

sir aap parday likhay banday hain, apku aysa nehn kehna chahiya

neither ejecting ambassador is an issue nor its a solution. how will it deter any future blasphemy? its a social media world, what if many countries people start doing the same to show their solidarity? how much more blasphemy will be put on social media? what will be your plan then? cut off from the whole world?

and lastly, The Shaan of our beloved Prophet PBUH is way way above than any misguided persons' blasphemy attempt.