ریحام خان کی زلفی بخاری سے غیرمشروط معافی'ریحام خان ایکسپوزڈ ' ٹاپ ٹرینڈ


زلفی بخاری نے لندن ہائی کورٹ میں براڈ کاسٹر اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا، وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ پر زلفی بخاری کےمقدمہ جیتنے کی خبر دی،


فواد چوہدری نے ٹویٹ میں لکھا کہ برطانوی عدالت نے ریحام خان کو زلفی بخاری پر جھوٹےالزامات پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم دیا ہے۔ اس طرح کا قانونی نظام پاکستان میں لانے کی کوشش کو آزادی اظہار کے خلاف کہہ کر میڈیا مالکان مہم شروع کر دیتے ہیں، بہرحال ریحام کا جھوٹا ہونا ایک بار پھر ثابت ہوا دراصل وہ عادی جھوٹی ہے۔


وزیر اطلاعات کی جانب سے یہ خبر دیئے جانے کے بعد
#RehamKhanExposed کا ٹرینڈ سوشل میڈیا کے ٹاپ پر ہے۔ اس ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ ریحام کی یہ معافی نہ صرف ریحام بلکہ ان تمام ن لیگ نواز صحافیوں کے منہ پر طمانچہ ہے جنہوں نے یہ تمام جھوٹ بولے جس پر آج ریحام نے معافی مانگی۔

image-2021-10-15-161448.png


انہوں نے بھی کہا کہ فیک نیوز کے خلاف قانون سازی پر اسی وجہ سے یہ سب تلملا اٹھتے ہیں کہ ان کی دکانیں نہ بند ہو جائیں۔


صحافی اطہر کاظمی نے لکھا کہ جس جھوٹی خبر پر زلفی بخاری سے ریحام خان نے معافی مانگی ہے، اس حوالے سے پاکستان میں بھی متعدد صحافیوں نے دعوے کیے، پاکستان میں یہ موج ہے کہ یہاں جھوٹی خبر پر کوئی ایکشن نہیں ہوتا۔ شرمندہ ہونے کے بجائے اب آپ ان کی دانشوریاں دیکھیے گا! میڈیا اتھارٹی کے قانون کی مخالفت اسی لیے کی گئی۔


انس حفیظ نے کہا کہ ریحام خان کو اردو اور انگریزی زبان میں یہ معافی نامہ شیئر کرنا پڑے گا اور کم ازکم 3 روز کیلئے اسے پن کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری صحیح کھیل گئے ہیں۔


اظہر مشوانی نے کہا کاش پاکستان کے قوانین بھی اتنے سخت ہوتے تو جیالا فیک نیوز ایسوسی ایشن کو روزانہ معافی مانگنی پڑتی اور روزانہ جرمانے ہوتے انہیں۔


تنویر خان نے کہا کہ تین دن تک ٹوئٹ کو پن کرنے کا مطلب ہے کہ جس نے عمران خان کو ستایا اس نے رکشہ ہی چلایا۔ شرم سے کہیں ڈوب مر جانا۔


ناشناس نامی صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سوال: ریحام کے یوٹیوب چینل پہ سب سے زیادہ "ویوز" والی ویڈیو کون سی؟
جواب: جس میں ریحام برطانوی عدالت کے حکم پر جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے پر زلفی بخاری سے معافی مانگ رہی۔


جبران الیاس نے ریحام خان سے مطالبہ کیا کہ انہوں نے اس جھوٹے پروپیگنڈے سے نہ صرف زلفی بخاری بلکہ انصافینز کو بھی دکھ پہنچایا ہے اس لیے انہیں ان سب سے اور اپنے فالوورز سے بھی معافی مانگنی چاہیے۔

اس صارف نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان میں بھی ایسے قوانین پاس ہوں تاکہ ہمارے ملک کے اینکر بھی اس طرح کی جھوٹی خبروں پر معافیاں مانگتے نظر آئیں۔

 
Advertisement
Last edited by a moderator:

Worldtronic

MPA (400+ posts)



Rauf Klasra

@KlasraRauf


ریحام خان چھاتہ برادر اینکر تھیں۔ انہوں نے بغیر دستاویزات باتیں کیں جن کے ان کے پاس سرکاری ثبوت نہ تھے۔ میں نے وی لاگز کیے وہ کابینہ۔ ای سی سی اوع نج کاری کمشن کے منٹس سمریوں پر مشتمل کیا۔ اس لیے زلفی بخاری کو روزویلٹ ہوٹل کمیٹی سے برطرف کیا گیا تھا۔ریحام رپورٹر ہوتی کیس نہ ہارتی

جھوٹے الزامات لگانا PTI کا کلچر ہے جیسے 35 پنکچرز&شہباز شریف دس ارب۔جو رپورٹ کیا وہ سب کابینہ، ای سی سی، نج کاری دستاویزات ساتھ کیا۔ریحام خان الزامات اور تھے میری رپورٹس کچھ اور ہیں۔دو سال سے زلفی بخاری کو ان وی لاگ کو جھٹلانے کی ہمت نہیں ہوئی۔سب سرکاری فائلیں موجود ہیں۔
 

Shan ALi AK 27

Minister (2k+ posts)
اب بےغیرت صحافیوں کی شکل میں جھوٹے لعنتیوں کو
بھی معافی مانگنی چاہے لیکن وہ نہیں مانگیں گے
ان کو چھتر ہی مارنے پڑیں گے-
 

Amal

Chief Minister (5k+ posts)

وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ​

 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
O A Qadir Patel aur Rana Sana teri Ghasti Bhahun bhe exposed aur Kitab bhi Lila Kitab bati bana k... Dalao
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Rauf Klasra
@KlasraRauf

ریحام خان چھاتہ برادر اینکر تھیں۔ انہوں نے بغیر دستاویزات باتیں کیں جن کے ان کے پاس سرکاری ثبوت نہ تھے۔ میں نے وی لاگز کیے وہ کابینہ۔ ای سی سی اوع نج کاری کمشن کے منٹس سمریوں پر مشتمل کیا۔ اس لیے زلفی بخاری کو روزویلٹ ہوٹل کمیٹی سے برطرف کیا گیا تھا۔ریحام رپورٹر ہوتی کیس نہ ہارتی

جھوٹے الزامات لگانا PTI کا کلچر ہے جیسے 35 پنکچرز&شہباز شریف دس ارب۔جو رپورٹ کیا وہ سب کابینہ، ای سی سی، نج کاری دستاویزات ساتھ کیا۔ریحام خان الزامات اور تھے میری رپورٹس کچھ اور ہیں۔دو سال سے زلفی بخاری کو ان وی لاگ کو جھٹلانے کی ہمت نہیں ہوئی۔سب سرکاری فائلیں موجود ہیں۔
Why did you or Rauf Kalasra not share these proofs with Reham Khan to win this case?
 
Sponsored Link