ریلیف دینے کے نام پربننےوالی حکومت کاچھوٹے دکانداروں پربھی ٹیکس لگانےکاپلان

3shpkeeprtext.jpg

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مشاورت کے ساتھ کار ڈیلرز، ریسٹورنٹ اور سیلون وغیرہ کو بھی ٹیکس نیٹ میں لاؤں گا۔ انہوں نے مصدق ذوالقرنین نامی صارف سے ایک مکالمے میں کہا کہ وہ اس حوالے سے اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ چھوٹے دکاندار اور جیولرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ان کی ایسوسی ایشنز سے بات کی تھی، اب ہم رئیل اسٹیٹ بروکرز، بلڈرز اور ہاوسنگ سوسائٹی ڈویلپرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1540572879741386752
وزیرخزانہ نے کہا کہ کار ڈیلرز، ریسٹورنٹ اور سیلون وغیرہ کو بھی ٹیکس نیٹ میں لاؤں گا، اور یہ کام زبردستی نہیں بلکہ سب کچھ مشاورت کے ساتھ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت کوشش کر رہا ہوں مگر میں صرف کوشش کر سکتا ہوں، ہم آہستہ آہستہ لاکھوں دکانوں کو ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے یہ بحی کہا کہ وہ ابھی جیولرز کو ٹیکس نیٹ میں لائے ہیں اوراگلے چند ماہ میں ان تمام پیشوں سے وابستہ افراد کو بھی ٹیکس نیٹ میں لے آئیں گے جن میں ڈیزائنر، وکلا اور ڈاکٹرز وغیرہ شامل ہوں گے۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
These crooks will steal tax payers’s money and launder it abroad as they have been doing for the last 40 years.