رینجرز، پولیس اور پرائیویٹ گارڈ نے 8منٹ میں چاروں دہشتگردوں کو ٹھکانے لگایا

Siasi Jasoos

Minister (2k+ posts)

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا ہے کہ رینجرز، پولیس اور پرائیویٹ گارڈ نے 8 منٹ میں چاروں دہشتگردوں کو ٹھکانے لگایا، سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کو بلڈنگ کے داخلی راستے پر ہی روک لیا، مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر 10 بجکر 2 منٹ پر فائرنگ کی گئی، 10 بجکر 10 منٹ پر واقعہ کا اختتام ہوگیا، 4 دہشتگردوں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، 8 منٹ میں چاروں دہشتگردوں کو مار دیا گیا، دہشتگردوں نے سیدھی گولیاں چلائیں۔

میجر جنرل عمر بخاری کا کہنا تھا پہلی انٹرنس میں 2 دہشتگردوں کو مار دیا گیا، دہشتگرد عمارت کے اندر داخل نہ ہوسکے، دہشتگردوں کی فائرنگ سے کچھ شہری بھی زخمی ہوئے، رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا، دہشتگرد اندر داخل ہو کر یر غمال بنانے کا منصوبہ رکھتے تھے، دہشتگردوں سے کھانے پینے کی اشیا بھی ملی ہیں، دہشتگرد پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے مزید کہا دہشتگرد اپنے کسی بھی ہدف میں کامیاب نہ ہوسکے، ڈیڑھ سال سے شہر قائد میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، سٹاک ایکس چینج میں معمول کے مطابق کام جاری ہے، سٹاک ایکس چینج پر حملے کی تفصیلی تحقیقات کریں گے، سٹاک ایکس چینج میں ایک ہزار سے زائد عملہ ہے، اس حملے اور چینی قونصلیٹ پر حملے میں مماثلت ہے، ہمیں اپنے سیکیورٹی اداروں پر فخر ہونا چاہیئے۔

 
Advertisement
Last edited:

akinternational

Minister (2k+ posts)
total drama.... shah shab ap number aur warning ginwate rahiye lekin kariye kuchnhain....
waahid hal inqelab e islami ke zarye sharia't ka nifaz.... haq ke liye jiddojohad, sabr aur Allah per tawakkal....
 

akinternational

Minister (2k+ posts)
rangers aur Police ko karachi se hata do.... hamle ruk jainge inshaAllah...
waahid hal inqelab e islami ke zarye sharia't ka nifaz.... haq ke liye jiddojohad, sabr aur Allah per tawakkal....
 

Citizen X

Prime Minister (20k+ posts)
And who is supporting, funding, training and arming these balouch separatists? India and where are they doing this from? Our so called "Islami biradar Mulk" Iran, from where RAW agents help them.
 
Last edited:
Sponsored Link

Latest Blogs Featured Discussion اردوخبریں