ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لُک مستحکم سے منفی کر دیا، معیشت تباہ حال

fith11121.jpg

پنجاب میں ہونے والے سیاسی عدم استحکام نے ملکی معیشت کا حال بگاڑ دیا۔۔۔ ڈالر بے لگام ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تو ریٹنگ ایجنسی فچ نے بھی پاکستان کا آؤٹ لُک مستحکم سے منفی کر دیا

پنجاب کی سیاسی صورتحال نے ملکی معیشت کا منہ موڑ دیا۔۔۔ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تو معاشی ریٹنگ بتانے والی ایجنس فچ نے بھی پاکستان کا آؤٹ لُک مستحکم سے منفی کر دیا

فچ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بڑھتے سیاسی عدم استحکام، کمزور حکومتی اتحاد اور قبل از وقت الیکشن کو آؤٹ لک بدلنے کا سبب بتایا گیا ہے۔۔۔ منفی ریٹنگ پاکستان کی سال 2022 کے آغاز سے بگڑتی لیکوئڈٹی اور بیرونی فنڈنگ کی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد اور جون 2023 کے بعد فنڈنگ کے حصول پر خدشات ہیں جب کہ زرمبادلہ ذخائر پر بھی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث دباؤ ہے۔

فچ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب ڈالر رہا جبکہ آئندہ مالی سال یہ خسارہ 10 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے نہ صرف یہ بلکہ مہنگے ایندھن کے سبب مہنگائی کی شرح بلند رہنے سے متعلق بھی خبردار کیا گیا ہے۔
 

vicahmed99

Chief Minister (5k+ posts)
Ja Bajway Allah tujhey aur tere Khan aur tere saathiyun ko aisa ruswa karey key tu rehti duniya tak ibraat ka nishan banay
 

surfer

Chief Minister (5k+ posts)
Another achievement of PMLN best and most experienced finance team?

When is Ishaq Dar coming back?