ریڈ زون میں سیکیورٹی الرٹ،چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ چیف سیکیورٹی افسر تعینات

eco1o1o12.jpg


ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ سکیورٹی آفیسر تعینات کردیا گیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی منور علی مہر کو چیف سیکیورٹی افسر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے فوری طور پر چیف الیکشن کمشنر کے چیف سیکیورٹی افسر کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون میں بھی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا، جب کہ الیکشن کمیشن کے اطراف ایف سی کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے بیان کے مطابق اسلام آباد ریڈ زون جہاں الیکشن کمیشن کا دفتر واقع ہے وہاں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔


ٹوئٹر پر پیغام میں کہا گیا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ڈی ایس پی منور علی مہر کو چیف سکیورٹی آفیسر تعینات کیا گیا۔

اس حوالے سے کئی صحافیوں نے دعویٰ کیا کہ چیف الیکشن کمشنرکیساتھ چیف سیکیورٹی آفیسرتعینات کرنا اور ریڈوزن میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنا اس بات کی غمازی کرتا ہےکہ تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنیوالا ہے اور یہ سب کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے کیا گیا ہے۔
 

Zulu67

Senator (1k+ posts)
What the hell is RED ZONE? IS IT WHERE JUDICIARY OF SATAN'S FOLLOWERS RESIDE?
PROTECTION FROM AWAM?
WHO PAYS THEIR SALARY?
BAJWA?