ریکوڈک پراجیکٹ،وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت کی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

11adarwaziramzarekidireferr.jpg

ریکوڈک پراجیکٹ کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 30 ستمبر کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے وزارت قانون کی سمری پر ریکوڈک پراجیکٹ پر ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دی تھی جس پر عملدرآمد کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 1973 کے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو وزارت توانائی نے توانائی کی بچت کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی تھی جس پر توانائی کی بچت کے لیے وزارت توانائی کو روڈ میپ کو حتمی شکل دینے اور عملدرآمد کی ہدایت کی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1577656446275272706
ایپکس کمیٹی نے وفاقی وزیر خزانہ اور ٹیتھیان کاپر کمپنی پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز کی سربراہی میں اس سال مارچ میں ریکوڈک منصوبے کی بحالی اور تصفیے کے لیے
فریم ورک پر اتفاق کر لیا تھا اور 30 ستمبر کو ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں عوامی اہمیت کے قانون کے بعض سوالات پر آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔

اجلاس میں سوال کیا گیا تھا کہ کیا سپریم کورٹ آف پاکستان کا پہلا فیصلہ مولوی عبدالحق بلوچ بنام فیڈریشن آف پاکستان پاکستان کے آئین، قوانین یا عوامی پالیسی وفاقی حکومت اور حکومت بلوچستان کو ریکوڈک معاہدوں میں اثر انداز ہونے سے روکتی ہے یا ان پر اثر انداز ہوتی ہے، دوسرا یہ کہ اگر مجوزہ غیرملکی سرمایہ کاری (تحفظ اور فروغ) بل 2022ء نافذ کر دیا جاتا ہے تو کیا وہ درست اور آئینی ہو گا؟

یاد رہے کہ مارک برسٹو (چیف ایگزیکٹو آفیسر بیرک گولڈ کارپوریشن) اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ بیرک کمپنی اور پاکستان کے مابین حتمی معاہدوں پر کام جاری ہے اور شراکت داری کے تحت 50 فیصد حصہ بیرک کمپنی کا جبکہ حکومت پاکستان اور بلوچستان 25،25 فیصد حصے کے حصہ دار ہونگے، بلوچستان حکومت کو بنا کسی سرمایہ کاری کے رائلٹی اور ڈیویڈنڈ بھی حاصل ہوں گے اور اس کے عوام کو جائز حقوق ملیں گے، بیرک کمپنی قانونی اقد امات کے بعد فیزیبیلٹی سٹڈی کو اپ ڈیٹ کرے گی۔
 

Qudsi

Minister (2k+ posts)
generals have plundered the gold mines, remember the photo of Shaheed Lt General who is giving RekoDek rocks as gifts to his guests..