زرداری اور نواز شریف کیلیے پاک سرزمین تنگ ہوتی جارہی ہے: شیخ رشید

shekh-rasheed-jalsaa-pak.jpg

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑا انکشاف کردیا،لال حویلی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے لیے پاکستان کی زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے،چوروں اور لٹیروں نے ملک کو لوٹا، وفاقی کابینہ کے 62 وزیر ہیں جن میں سے 17 کے پاس کوئی وزارت ہی نہیں ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے سامراجی ایجنڈے کے تحت ووٹ خریدے اور جمہوری حکومت کو سازش کے تحت گرایا،ہم نے ہمیشہ اصول کی سیاست کی ہے، شہباز شریف نے آج کہا میثاق سیاست نہیں میثاق معیشت کی دعوت دیتا ہوں، سارے مل کر اس پاکستان کو بچائیں۔

اس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ الیکشن میں جتنا یہ دیر کریں گے عمران خان مضبوط ہوتا جائے گا، عمران خان کے اس بیان کی حمایت کرتا ہوں کہ الیکشن کا اعلان ہو تو بات چیت کے لیے تیار ہیں، یہ الیکشن کی تاریخ دیں تو پھر سب کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

شیخ رشید نے کہا تھا کہ ملک میں 13 حکمران پارٹیاں ہیں 62 وزیر ہیں، یہ خرچے کم کرنے آئے تھے 5 ارب ڈالر کمرشل بینکوں میں کم ہوئے، آج پھر یہ لندن میں میٹنگیں کر رہے ہیں،سو روپے کلو آٹا ہے لوگ بجلی کا بل ادا نہیں کر پا رہے،

اولاد والدین اور والدین بچوں کو مار رہے ہیں، گزشتہ روز میرے علاقے میں 77 وارداتیں ہوئی، تمام طاقتوں کو کہنا چاہتا ہوں ملک کو تباہی سے بچائیں۔
 
abdlsy

Prime Minister (20k+ posts)

Kub tung huwee donoe set hein?