زرداری نے جب کہا،پاکستان کھپے تو انکا احترام بڑھ گیا: حسن نثار

zardari-hasan-nsiar.jpg


پیپلز پارٹی لاہور کے ضمنی انتخاب میں بتیس ہزار ووٹ لینے پر خوش ہے، جس پر سابق صدر آصف علی زرداری لاہور مبارکباد دینے پہنچے اور کہا کہ دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے ہم پاکستان کو بچانے کیلئے لڑیں گے، آصف زرداری کے اس بیان پر جیونیوز نے اپنے پروگرام میرے مطابق میں سینیئر تجزیہ کار حسن نثار سے ان کی رائے مانگی۔

حسن نثار نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ بات ہے اور اس معاملے میں آصف علی زرداری کیلئے بہت احترام ہے،بھٹو خاندان واقعی شہدا کا خاندان ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے،آصف زرداری نے بے نظیر کی شہادت پر جب کہا تھا پاکستان کھپے ہے تو میرے دل میں ان کے لئے احترام بڑھ گیا تھا، وہ واقعی جی دار آدمی ہیں،اتنے مشکل وقت میں انہوں ںے یہ بات کہی۔


حسن نثار نے لاہور ضمنی الیکشن میں بتیس ہزار ووٹ کی خوشیاں منانے پر کہا کہ انہیں خوشیاں منانی چاہئے کیونکہ وہ ہاری ہوئی بازی تھی، اور اگر یہ محنت کرینگے جیت جائیں گے،پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک انتہائی قابل احترام خاندان سے تعلق رکھتی ہیں،یہ سارے کے سارے بہت پیارے لوگ ہیں،اگر شائستہ بی بی یا ان کا کوئی بیٹا نہ ہوتا تو اسلم گل اس سے بھی زیادہ ووٹ لیتے۔

حسن نثار نے کہا کہ سارے سارے حربے ن لیگ کہ ہیں،آصف زرداری کو بھی ان کی وکٹ پر کھیلنا پڑے گا، لاہور ذوالفقار علی بھٹو کا لاڑکانہ کہلاتا تھا،پھر بھی اسلم گل کو مبارکباد دیتا ہوں۔
 

Abdullah9

Senator (1k+ posts)
He never speaks his heart. In fact, he is also a beneficiary of this gutter system hence a custodian too. Hum niwala hum piala, stop glorifying dakoos.