زرداری کو مبینہ دھمکی،پیپلز پارٹی کی وزیراعظم کیخلاف ایف آئی اے کو درخواست

zardrai-and-khan.jpg


وزیراعظم عمران خان کے خلاف سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو دھمکانے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) میں درخواس دائر کردی گئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ درخواست پیپلزپارٹی راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل راجا ساجد عمر کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو دھمکیاں دیں۔

درخواست گزار کے مطابق عمران خان کی یہ تقریر پوری دنیا نے سنی اور دیکھی ہے اور اس تقریر میں عمران خان کا آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے متعلق ہتک آمیز گفتگو بھی پوری دنیا نے سنی،اس تقریرسے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔


درخواست میں ایف آئی اے کے متعلقہ حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ ایف آئی اے وزیراعظم کی دھمکی توہین آمیز گفتگو کا نوٹس لے اور ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر کارکنان سے گورنر ہاؤس میں خطاب کرتےہوئے کہا تھا کہ آصف علی زرداری بہت دیر سے میری بندوق کے نشانے پر ہیں۔
 
Last edited by a moderator: