زلفی بخاری کے ہتک عزت کیس جیتنے کے بعد ریحام خان کو کتنی رقم ادا کرنا ہوگی؟

zuifli11.jpg


ذلفی بخاری نے ریحام خان کیخلاف ہتک عزت کامقدمہ جیت لیا

ذلفی بخاری نے لندن ہائی کورٹ میں براڈ کاسٹر اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا، وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ پر ذلفی بخاری کےمقدمہ جیتنے کی خبر دی، فواد چوہدری نے ٹویٹ پر لکھا کہ برطانوی عدالت نے ریحام خان پر ذلفی بخاری پر جھوٹےالزامات پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم دیا ہے۔


وزیراطلاعات نے مزید لکھا کہ اس طرح کا قانونی نظام پاکستان میں لانے کی کوشش کو آزادی اظہار کے خلاف کہ کر میڈیا مالکان مہم شروع کر دیتے ہیں، بہرحال ریحام کا جھوٹا ہونا ایک بار پھر ثابت ہوا دراصل وہ عادی جھوٹی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1448866140252430336
لندن ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ریحام خان نے ذلفی بخاری کو مقدمے کے اخراجات اور ہرجانہ ادا کرنے پر رضامندی کا اظہار کردیا، ریحام خان ذلفی بخاری کو مقدمے کے اخراجات اور ہرجانے کے طور پر50ہزار پونڈ ادا کرینگی اور تمام الزامات واپس لینے پر اتفاق کرتے ہوئے ذلفی بخاری پر لگائے گئے الزامات کی معافی بھی مانگ لی ہے۔

ریحام خان نے ویڈیو پیغام میں ذلفی بخاری سے ہتک انگیز الزامات پر معافی بھی مانگتے ہوئے بتایا کہ 6 اور 7 دسمبر 2019 کو انھوں نے اپنے یو ٹیوب چینل، فیس بک پیج اور ٹوئٹر اکاونٹ سے ویڈیو جاری کی جس میں کہا گیا تھا کہ سید ذوالفقار عباس بخاری جو ذلفی بخاری کے نام سے جانے جاتے ہیں وہ اپنے کرپٹ پلان میں ملوث ہے، جس کے تحت وہ وزیراعظم کے ساتھ مل کر نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل اپنے فائدے کیلئے کم قیمت پر فروخت یا حاصل کرنا چاہتا ہے، یہ الزامات جھوٹے تھے اور حقیقت پر مبنی نہیں تھے، اب میں سمجھتی ہوں کہ ذلفی بخاری وزیراعظم کے ساتھ مل کر روز ویلٹ ہوٹل کو فروخت یا حاصل کرنے کے کرپٹ پلان میں ملوث نہیں تھے۔

ریحام خان نے مزید کہا کہ 7 دسمبر 2019 کو سید توقیر بخاری کی ٹوئٹ اور ویڈیو کو ری ٹوئٹ کیا جس میں ذلفی بخاری پر حکومت پاکستان کے قیمتی اثاثہ روز ویلٹ ہوٹل کو کم قیمت پر فروخت کر کے اقرباپروری اور دھوکہ دہی سے پیسہ بنانے کے الزامات لگائے گئے تھے، وہ بھی غلط اور حقائق کے برعکس تھے۔

ریحام خان نے یوٹیوب ویڈیو میں بتایا کہ 15 مارچ 2020 کو میں نے سید توقیر بخاری کا ایک اور ٹوئٹ اور ویڈیو ری ٹوئٹ کیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ذلفی بخاری نے ٹی وی پر جھوٹ بولا تھا، لوگوں کو جعلی دستاویزات دکھائیں، یہ بھی کہا گیا کہ ذلفی بخاری نے غیر قانونی اور دھوکہ دہی سے پیسہ بنایا اور غیر قانونی طریقے سے لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا، یہ الزامات بھی جھوٹے اور غلط تھے،ذلفی بخاری نے کبھی جعلی دستاویزات لوگوں کو نہیں دکھائیں،انھوں نے اپنا پیسہ بھی غیر قانونی طریقے سے نہیں کمایا،انھوں نے اپنا پیسہ سخت محنت کرکے کمایا جس میں کوئی غیر قانونی طرز عمل شامل نہیں تھا۔

https://twitter.com/x/status/1448797012728688644
وزیراعظم کی سابق اہلیہ نے مزید کہا کہ 17 مارچ 2020 کو انھوں نے انعام اللہ خٹک کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ذلفی بخاری نے کورونا سے نمٹنے کے حوالے سے شکایات کرنے والوں کو قانونی نوٹس جاری کئے اور کہا کہ یہ اقدام آزادی صحافت پر ریاستی حملے کے مترادف ہے جس کا وہ ذمہ دار ہے، یہ الزامات بھی جھوٹے اور حقائق کے برخلاف تھے اور یہ کہ ذلفی بخاری کا کورونا وبا سے نمٹنے کے حوالے سے کوئی کردار نہیں تھا، 23 مارچ 2020 کو سید توقیر بخاری کا ٹوئٹ میں نے ری ٹوئٹ کیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا ذلفی بخاری نے پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے نا اہل انتظامات کے سبب لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، یہ الزام بھی جھوٹا تھا کیونکہ وہ کورونا کے انسداد کیلئے مینجمنٹ کا حصہ ہی نہیں تھے۔

ریحام خان نے واضح طور پر کہا کہ وہ ذلفی بخاری کو ہونے والی پریشانی اور شرمندگی پر غیر مشروط معافی مانگتی ہیں اور وہ ہرجانے اور قانونی اخراجات ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔


جیونیوز کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان طے ہونے والے تصفیے کے مطابق ریحام خان نے اس بات پر متفق ہیں کہ وہ اپنی معافی اور وضاحت اردو اور انگریزی میں ٹوئٹ کریں گی جو مسلسل تین دن تک ان کے ٹوئٹر اکائونٹ پر “پن” رہے گی اور اردو اور انگریزی میں یہ معافی نامہ یو ٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر بھی لگایا جائے گا۔

6 دسمبر 2019 کو ریحام خان نے روزویلٹ ہوٹل کی فروخت میں ذلفی بخاری کے مفاد کا الزام عائد کیا تھا،جس پر ذلفی بخاری نے روزویلٹ ہوٹل سے متعلق ریحام خان کی طرف سے الزامات پر برطانوی عدالت سے رجوع کیا تھا، آج ذلفی بخاری وہ مقدمہ جیت چکے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

The wizard

MPA (400+ posts)
Can't believe this she is Pakistani journalist but it's happen in west side zulfi ny sahi zaleel krwaya is ko
 
جہنم کیا ہے پچھتاوا
اور ریحام خان پچھتاوے کی آگ میں جل رہی ہے اور ساری زندگی جلے گی
خان صاحب کا اگنور کرنا اس سے بھی بڑی سزا ہے