زمینوں پر قبضہ: بختاور بھٹو کو بیان دینا مہنگا پڑگیا،مونس الہیٰ کا جواب

monis-elahai-bkhatawar-bhuto-ppt.jpg


لاہور میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے زمینیں واگزار کروائے جانے کے معاملے پر بختاور بھٹو زرداری کو بیان دینا مہنگا پڑگیا، مونس الہیٰ نے جوابی بیان میں سندھ کے حالات پوچھ لیے۔
تفصیلات کےمطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر لاہور میں راوی اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کیلئے فارم لینڈ پر پنجاب پولیس کی کارروائی کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

https://twitter.com/x/status/1600860578158850048
بختاور بھٹو زرداری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ"پوسٹر بوائے، عمران خان اپنے ذاتی فائدے کی ہاؤسنگ اسکیم کیلئے غریبوں سے غیر قانونی طور پر فارم لینڈ ہتھیانے کے ذمہ دار ہیں"۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کابینہ کا حصہ رہنے والے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے بختاور بھٹو زرداری کو اس بیان پر جواب دیتےہوئے ٹویٹ کی اور کہا کہ یہ منصوبہ سابق وزیراعظم عمران خان کو بہت عزیز ہے، اس جگہ پر زیادہ تر زمین ریاستی ملکیت ہےاور ملکیت کبھی تبدیل بھی نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ پھر بھی اس معاملے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں تاکہ کسانوں کے حقوق کا تحفظ کیا جاسکے، یہاں تک کہ کسانوں کو غیر معمولی متبادل دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

مونس الہیٰ نے اپنے بیان کے آخر میں بختاور بھٹو زرداری کو آئینہ دکھانے کی کوشش کی اور سوال پوچھا کہ" سندھ میں معاملات کیسے چل رہے ہیں؟"