سائفر چوری کا الزام،حکومت کا عمران خان پر آرٹیکل6 لگانے کا فیصلہ

9khaooffiicialaattivcla6.jpg

وفاقی حکومت نے سائفر معاملےپر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے، آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ قائم کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نومنتخب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے وفاقی وزراء اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ سائفر وزیراعظم آفس سے غائب ہے، یہ انتہائی سیکرٹ اور ہم دستاویز ہے، اس معاملے میں سیکیورٹی کی خلاف ورزی ہوئی ہے، اس معاملے کو چھوڑا تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی ،معاملے کو آئین و قانون کی روشنی میں آگے بڑھائیں گے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سابق پرنسپل سیکرٹری نے کہا ہے کہ انہوں نے خود سائفر عمران خان کو دیا، سائفر ایک خفیہ دستاویز ہوتا ہے جسے عام نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے مہم چلائی کہ ان کے خلاف سازش ہوئی اور اپنے اس دعوے کو سچ ثابت کرنے کیلئے انہوں نے سائفر کا سہارا لیا، تاہم آڈیو لیک نے ان کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، ثابت ہوگیا کہ سازش انہوں نے نہیں بلکہ خود عمران خان نے کی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی،یہ اتحادی جماعتوں کی حکومت ہے، سب کو آن بورڈ لے کر چلنا پڑتا ہے،میں نے 25 مئی کے واقعات کے بعد کابینہ سے عمران خان کو گرفتاری کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی مگر کابینہ نے اس وقت خود فیصلہ کرنے کے بجائے معاملہ سب کمیٹی کو بھیج دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب کل وفاقی کابینہ نے اس حوالے سےفیصلہ کیا ہے ، جس کے بعد اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا، عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ بھی پارلیمنٹ ہی کرے گی۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

جیسا پاگل جنرل باجوہ ویسی پاگل اس کی امپورٹڈ حکومت
 
gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان کو پی ایم ہاؤس چھوڑے پانچ ماہ ہو گئے اس دوران شہباز شریف کی قیادت میں اسی سائیفر پر دو میٹنگز ہو چکی ہیں اور انہیں آج یاد آیا کہ سائیفر غائب ہے۔
 
samisam

Chief Minister (5k+ posts)
آرٹیکل چھ لگا کر وارنٹ گرفتاری اشو کرکے وارنٹ کی سات کاپیاں بناکر اسکی بتیاں بناکر شہبازشریف ، نواز شریف ، مریم صفدر ؟ رانا ثنا ، باجوے ، ندیم اور آئی جی اسلام آباد کو دیدو آرام نا آئے تو منی بیک گارنٹی کی ضمانت