سابق افغان آرمی چیف مہاجر کیمپ میں کس حال میں ہیں ؟ تصویر وائرل

ar.jpg


خبر رساں ادارے سماء کے مطابق سابق افغان آرمی چیف ہیبت اللہ علی زئی امریکی ریاست ورجینیا کے ایک مہاجر کیمپ میں فٹ پاتھ پر بیٹھے وہاں موجود دیگر عام تارکین وطن جیسی زندگی گزار رہے ہیں۔

ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ کسی گہری سوچ بچار میں گم عام لوگوں کی طرح فٹ پاتھ پر بے بسی کی حالت میں بیٹھے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1451768683785768960
وائرل ہونے والی اس تصویر پر افغان عوام کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں لیکن افغان سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت اسے امریکا کی سنگدلی قرار دے رہی ہے۔

صارفین سوال اٹھا رہے ہیں آخر کیوں سابق افغان آرمی چیف کے ساتھ بھی عام لوگوں جیسا سلوک کیوں روا رکھا جارہا ہے۔ سابق افغان حکومت کے حامیوں نے تو سابق آرمی چیف کیمپ کے بجائے امریکا کے کسی پوش علاقے میں منتقل کیے جانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

FCW35-OWXEAkrpc-W.jpg


یاد رہے کہ ہیبت اللہ علی زئی کو کابل پر طالبان کے کابل پر قبضے سے چند دن قبل ہی ترقی ملی تھی، اس سے قبل وہ افغان اسپیشل فورسز کمانڈو یونٹ کے سربراہ تھے۔

سابق افغان صدر اشرف غنی نے انہیں 11 اگست کو ولی احمد زئی کو آرمی چیف کے عہدے سے ہٹا نے کے بعد ان کی جگہ ہیبت اللہ کو نیا سپہ سالار مقرر کیا تھا۔

249317976-4401150786629792-1791058420812494998-n-1.jpg


ہیبت اللہ علی زئی سے قبل سابق افغان آرمی چیف ولی محمد احمد زئی کی ملک سے فرار کی غرض سے کابل ائیرپورٹ پر لائن میں کھڑے ہونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Ye injaam hai pakistan mein b un tamaam Darbario ka,Patwario ka,Lifafo ka,Jiyalo ka ya Khilario ka, jo shaksi ghulaam hote hein. aur jo Merit per ooper aatey hein unhein ALLAH izzat dene wala hota hai, Riyasat khud ussey izzat deti hai.
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)
He is sitting outside a prefabric home without any problem. he is not sitting on footpath. Please avoid propaganda news.
 

pcdoc24x7

Minister (2k+ posts)
What's the propaganda here? Pre-Fab homes like the ones in the picture are much smaller readily built homes usually to house large no. Of immigrants/asylum seekers. Also he is sitting on a sidewalk aka footpath. I believe the picture poster is trying to make a point here that that's how you get treated by the US after you have served their purpose.


He is sitting outside a prefabric home without any problem. he is not sitting on footpath. Please avoid propaganda news.